ٹویٹر پر جن نے اسلام قبول کرلیا
ریاض (نیوز ڈیسک) ویب سائٹ ’عرب نیوز‘ کے مطابق ایک مقامی عامل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ٹوئٹر پر ایک جن کو اسلام قبول کروایا۔ تفصیلات کے مطابق اس نے اپنے اور جن کے درمیان ہونے والی گفتگو بھی اپنے اکاﺅنٹ پر شائع کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے، ’جیسی میں جن ہوں، میں شیخ کے ذریعے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔‘ آگے پہلا کلمہ درج ہے اور عالم کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔
’عرب نیوز‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر صارفین نےعامل کے اس دعوے پر خاصے غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور بیشتر کا کہنا ہے کہ اس طرح کے عامل اس قسم کی حرکتوں کے ذریعے اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ دوسری جانب اس پر اسلامی سکالرز کا ردعمل بھی شائع کیا گیا ہے۔ ان کا نقطہ نظر ہے کہ یہ خود ساختہ عامل عوام کی کم علمی کا فائدہ اٹھا کر ان کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور یہ مقدس روحانی طریقہ علاج کا مذاق بنارہے ہیں۔