سعودی حکومت نے'حلال سیکس شاپ'کھولنے کی اجازت دیدی؟عرب اور مغربی میڈیا کا دعویٰ
ریاض (نیوز ڈیسک) مغربی اور عربی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق سعودی حکومت نے ملک میں جنسی تسکین کی حلال اشیاءبیچنے والی ایک دکان کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دکان ایسی اشیاءبیچنے والی ہالینڈ کی ایک کمپنی کی جانب سے کھولی جائے گی جو العصیرہ کے نام سے پہلے ہی ایک ایسی ہی حلال دکان چلارہی ہے۔
مزیدپڑھیں:بوڑھے سعودی شوہر کو ایئرہوسٹس بیوی لے بیٹھی،بہت بڑا نقصان کر دیا
یہ خبر برطانوی اخبار ’دی انڈیپنڈنٹ‘ اور ’ڈیلی میل‘ نے ایک عرب نیوز ویب سائٹ الیوم 24کے حوالے سے شائع کی ہے۔ دکان کے مراکش نژاد مالک عبدالعزیز اوراغ کاکہنا ہے کہ انہوں نے ایک سعودی مذہبی رہنماسے اس سلسلے میں بات بھی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پراجیکٹ سے میاں بیوی کے درمیان جنسی تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذہبی رہنماﺅں سے اس منصوبے کی منظوری لی گئی اور کل 18اشیاءفروخت کی جائیں گی جنہیں حلال قرار دیا گیا ہے۔ ’انٹرنیشنل بزنس ٹائمز‘ کے مطابق مسلم دنیا میں پہلی حلال سیکس شام 2013ءمیں ترکی میں کھولی گئی۔
دکان کے مالک نے بین الاقوامی نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ان کی دکان پر جنسی تسکین والے آلات فروخت نہیں کئے جائیں گے بلکہ میاں اور بیوی کے اردگرد ماحول کو خوبصورت بنانے کے لئے خوشبویات اور دیگر اشیاء دستیاب ہوں گی۔