ڈائٹ کوک اور ڈائٹ پیپسی کا سب سے خوفناک نقصان جدید تحقیق میں پہلی مرتبہ سامنے آگیا، جان کر آپ پینا تو کیا انہیں ہاتھ لگانے سے بھی ڈریں گے

ڈیلی بائیٹس

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر لوگ ڈائٹ مشروبات کو مصنوعی شوگر کے حامل مشروبات، کوکا کولا وغیرہ، پر ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں ڈائٹ مشروبات محفوظ ہوتے ہیں، لیکن امریکی سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں ڈائٹ مشروبات کے بھی انتہائی سنگین نقصانات بتا دیئے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بوسٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ ”جو لوگ روزانہ ایک ڈائٹ مشروب پیتے ہیں ان کو فالج اور دماغی خلفشار (Dementia) لاحق ہونے کے امکانات 3گنا بڑھ جاتے ہیں۔“

کوکاکولا یا پیپسی آپ کے پیٹ میں جاتی ے تو فوراً ہی اس میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ یہ خبر پڑھ کر واقعی آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے
رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اس تحقیق میں 4400افراد پر تجربات کیے جن میں ثابت ہوا کہ ڈائٹ مشروبات صارفین کی خون کی وریدوں کو متاثر کرتے ہیں جس سے ان کو فالج اور ذماغ خلفشار جیسے امراض لاحق ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”ڈائٹ مشروبات عام شوگری مشروبات سے کہیں زیادہ خطرناک ہوتے ہیں لیکن ہم شوگری مشروبات پینے والوں کی بھی حوصلہ افزائی نہیں کریں گے کیونکہ ان کے نقصانات بھی کم نہیں ہیں۔“