’ایک دن میرا شوہر گھر آیا اور کہنے لگا کہ میں نے تمہیں کبھی یہ بات نہیں بتائی لیکن دراصل بچپن سے میں۔۔۔‘ خاتون نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا، وہ بات جو آج تک کبھی کسی شوہر نے اپنی بیوی سے نہ کہی ہوگی

’ایک دن میرا شوہر گھر آیا اور کہنے لگا کہ میں نے تمہیں کبھی یہ بات نہیں بتائی ...
’ایک دن میرا شوہر گھر آیا اور کہنے لگا کہ میں نے تمہیں کبھی یہ بات نہیں بتائی لیکن دراصل بچپن سے میں۔۔۔‘ خاتون نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا، وہ بات جو آج تک کبھی کسی شوہر نے اپنی بیوی سے نہ کہی ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شوہر گھر آیا اور اپنی بیوی سے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر بیوی کو شدید جھٹکا لگا۔یہ ایک ایسی بات تھی جو آج تک کسی شوہر نے اپنی بیوی سے نہ کہی ہو گی۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق لیڈز کے رہائشی 35سالہ جیمز کوہن نامی اس شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ ”میں بچپن ہی سے ایک خاتون بننا چاہتا ہوں اور اب میں اپنی یہ خواہش پوری کرنے جا رہا ہوں۔“ اس کے بعد جیمز نے اپنی سرجری کروائی اور اب وہ کیرا بن چکی ہے۔

دنیا کے سب سے بدنصیب میاں بیوی، 33 سال دنیا کے قیمتی ترین خزانے کو گھر میں رکھا اور پھر اسے بے وقعت سمجھ کر عطیہ کردیا، یہ کیا چیز تھی؟ جان کر آپ کو بھی ان کی قسمت پر رونا آجائے گا
ایک ٹی وی شو میں ایڈمز اپنی بیوی کے ہمراہ شریک ہواہے جس میں اس نے بتایا کہ ’مجھے اپنی اس بچپن کی خواہش کے اظہار کا حوصلہ اس وقت ہوا جب میری دو بیٹیوں نے کہا کہ لڑکیاں لڑکوں سے اچھی ہوتی ہیں۔ اس کے اگلے روز ہی میں نے اپنی بیوی اور بیٹیوں کو اپنی خواہش بتادی اور پھر ان کی رضامندی سے میں کیرا بن گئی۔“ اس کی بیوی ایریان کا کہنا تھا کہ ”جب ایڈمز نے عورت بننے کی خواہش کا اظہار کیا تو میں نے اس سے کہا کہ ٹھیک ہے لیکن عورت بننے سے تمہاری کیا مراد ہے اور میرا مستقبل کیا ہو گا؟ مجھے یہ سن کر واقعی بہت جھٹکا لگا تھا۔ میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ تاہم میں نے خود کو سمجھایا کہ شاید اس سے کچھ بہترہی ہو گا۔ پھر میں نے انٹرنیٹ پر اس حوالے سے سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ ایسے جوڑے بھی کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ معلوم ہونے پر میں نے رضامندی ظاہر کر دی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -