کامیاب آپریشن ، 38سال بعد بچے کا ڈھانچہ ماں کے پیٹ سے برآمد
نیودہلی (نیوز ڈیسک) ڈاکٹروں نے ایک بھارتی خاتون کے پیٹ سے ایک بچے کا ڈھانچہ برآمد کرلیا ہے جو کہ تقریباً 40 سال سے اس کے جسم میں موجود تھا۔
باسٹھ سالہ جیوتی کمار 24 سال کی عمر میں حاملہ ہوئی تھی اور پیٹ میں درد کی وجہ سے وہ ایک ہسپتال گئی۔ ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اس کے پیٹ میں بچے کی نشوونما نارمل نہیں اور اس کا آپریشن کرنا پڑے گا۔
جیوتی آپریشن کروانے سے خوفزدہ تھی لہٰذا وہ ہسپتال سے فرار ہوگئی اور بعدازاں ایک چھوٹے سے کلینک سے درد کا علاج کرواتی رہی، کچھ عرصہ میں درد ختم ہوگیا تو وہ یہ سمجھی کہ مسئلہ حل ہوگیا اور پھر اس معاملے کو یکسر فراموش کردیا۔
اب جبکہ وہ 62 سال کی ہوچکی ہے تو اسے دوبارہ پیٹ میں درد کی شکایت پیدا ہوئی جس پر وہ NKP ہسپتال جا پہنچی ۔ ڈاکٹروں نے سونو گرافی اور ایم آر آئی کی تومعلوم ہو کہ پیٹ میں دائیں طرف ایک بچے کا ڈھانچہ موجود ہے۔ آپریشن میں شامل ڈاکٹر یونس شاہ نے بتایا کہ بچے کا ڈھانچے کے اوپر ہڈی کا خول بن چکا تھا اور اس کے وزن سے خاتون کا مثانہ اور دیگر اعضاء متاثر ہورہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کامیاب آپریشن کے بعد تقریباً 40 سال پرانی ہڈیاں خاتون کے جسم سے نکال دی گئی ہیں۔