10عادات جو آپ کے پیسے بچائیں
سڈنی ( نیوز ڈٖیسک) مہنگائی کے موجودہ دور میں پیسوں کی بچت ایک مشکل ترین معاملہ ہے، لیکن ہم یہاں آپ کو چند ایسی عادات کے بارے میں بتائیں گے، جن کو اپنا کر آپ پیسے کی بچت کر سکتے ہیں،جو مشکل وقت میں آپ کے کام آئے گا۔
خریداری میں سوچ بچار: اکثر ایسا دیکھنے کو ملتا ہے کہ خریداری کے دوران ہمیں اپنے بجٹ کا اندازہ ہی نہیں رہتا اور ہم اس سے کہیں اوپر چلے جاتے ہیں، جو بلاشبہ پیسے کے اضافی خرچ کا باعث ہے۔ لہذا کسی بھی چیز کو خریدنے سے قبل خود سے یہ سوال کریں کیا میں اسے برداشت کر سکتا ہوں؟ تو اس عادت کے اپنانے سے آپ ضرور پیسے بچا سکتے ہیں۔
اخراجات کا تخمینہ: ایسا کرنا تھوڑا مشکل ہے، لیکن اگر ہر بار اخراجات کا تخمینہ لگا لیا جائے تو اس سے آپ کافی پیسے بچا سکتے ہیں۔ پیسے کے خرچ کی کھوج رکھیں کہ یہ کہاں کہاں اور کس ضمن میں خرچ ہو رہا ہے؟
خریداری کے دوران گفتگو(بھاؤ بنانا): بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرنا بہت بڑا ہنر ہے، لہذا خریداری کے دوران بھاؤ ضرور بنوائیں۔
شرح پیدائش پر کنٹرول: زیادہ شرح پیدائش زیادہ خرچ کی متقاضی ہے، لہذا بچوں کی پیدائش پر خصوصی دھیان دیں۔ یا یوں کہا جا سکتا ہے کہ اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلاؤ۔
کھانا خود بنائیں: ہوٹلنگ کے بجائے کھانا خود بنانا سیکھیں، کیوں کہ اس سے آپ پیسے کی اچھی خاصی بچت کر سکتے ہیں۔
آن لائن ذرائع: جو میگزین، فلم، پروگرامز اور علمی مواد وغیرہ انٹرنیٹ کے ذریعے آپ کو دستیاب ہیں، ان پر پیسے خرچ کرنے سے احتراز برتیں۔
خریداری میں تحمل مزاجی: کسی چیز کی لوگوں میں بڑھتی ہوئی طلب اس کے مہنگا ہونے کا باعث بن جاتی ہے، لہذا ایسی صورت میں وہ چیز فوری خریدنے کے بجائے ایک ہفتہ انتظار کرلیں، کیوں کہ اتنے عرصہ میں وہ اپنی اصل قیمت پر آ جائے گی۔
مزید برآں کسی بھی چیز کی خریداری پر پیسے کی ادائیگی اپنے ہاتھوں سے کریں، اپنے بنک اکاؤنٹ کو دوحصوں میں تقسیم کریں، بچائے جانے والے پیسے کو محفوظ بنانے کی عادت اپنائیں۔