آئی فون سے محبت، نوجوان کی محبوبہ کے ہاتھوں سے پٹائی

آئی فون سے محبت، نوجوان کی محبوبہ کے ہاتھوں سے پٹائی
آئی فون سے محبت، نوجوان کی محبوبہ کے ہاتھوں سے پٹائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ایک نوجوان کی اپنے آئی فون سے محبت نے محبوبہ کے ہاتھوں اس کی سخت پٹائی کروادی۔ نوجوان اور اس کی محبوبہ چینی دارالحکومت کے ایک انڈر گراﺅنڈ ریلوے سٹیشن پر موجود تھے جہاں وہ ایک ریل گاڑی پر سوار ہونے کیلئے آگے بڑھ رہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ نوجوان مسلسل اپنے آئی فون میں کھویا ہوا تھا اور بہت آہستہ آہستے قدم اٹھارہا تھا۔ ریل گاڑی کی روانگی کے خدشے کے پیش نظر محبوبہ نے نوجوان کو متعدد بار آئی فون کو چھوڑ کر تیز چلنے کو کہا لیکن جب اس نے ایک نہ سنی تو خاتون آپے سے باہر ہوگئی اور اس سے فون چھیننے کی کوشش کی۔ اس نے فون کو پکڑ کر اپنی طرف کھینچنا شروع کردیا لیکن نوجوان پھر بھی اس کی طرف متوجہ رہا جس پر انتہائی مشتعل ہو کر خاتون نے اسے بازوﺅں سے پکڑ کر گھسیٹنا شروع کردیا۔
یوان فینگ نامی ایک خاتون مسافر نے بتایا کہ جوڑے کے درمیان ہونے والا جھگڑا بہت شدید تھا اور لڑکے کی محبوبہ مسلسل چلارہی تھی۔
ان کے متشدد رویے کو دیکھ کر ننھے بچوں نے رونا شروع کردیا اور متعدد مسافر گھبرا گئے۔ خاتون نے اپنی جدوجہد جاری رکھی اور بالآخر نوجوان کو گھسیٹ کر ریل کے ڈبے میں کھینچ لیا جس کے بعد صورتحال بتدریج پرسکون ہوگئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -