حاملہ پانڈہ نے جہازوں کی پرواز پر پابندی لگوادی

حاملہ پانڈہ نے جہازوں کی پرواز پر پابندی لگوادی
حاملہ پانڈہ نے جہازوں کی پرواز پر پابندی لگوادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈن برگ (نیوزڈیسک) سکاٹ لینڈ میں حاملہ مادہ پانڈے کو پریشانی سے بچانے کے لئے پائلٹس کو ایڈن برگ چڑیا گھر کے اوپر سے جہاز گزارنے سے منع کر دیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انتظامیہ کی طرف سے افزائش نسل کے موسم کے دوران چڑیا گھر کے اوپر سے جہاز گزارنے کی ممانعت کے لئے درخواست پر تمام پائلٹوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔ چڑیا گھر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام یہاں کے ایک مادہ پانڈے ٹیان ٹیان کی وجہ سے اٹھایا گیا، کیوں کہ رواں سال مصنوعی طریقے سے اسے حاملہ کیا گیا تھا۔ اور اگر یہ مادہ پانڈا بچے کو جنم دے دیتی ہے، تو یہ برطانیہ کا سب سے پہلا مادہ پانڈا بن جائے گا، جو مصنوعی طریقے سے ٹھہرائے حمل کی وجہ سے ماں بن گئی۔ مذکورہ مادہ پانڈے میں یہاں کے لوگ خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، کیوں کہ پانڈوں کی نسل معدوم ہوتی جا رہی ہے۔ ٹیان ٹیان مادہ اور اس کا نر یانگ گوانگ کو چین سے یہاں لایا گیا ہے۔ یہ مادہ پانڈا 2012ءمیں بھی حاملہ رہ چکی ہے، لیکن ڈلیوری تک پہنچنے سے قبل ہی نقصان کروا بیٹھی، تاہم اس بار حمل کا جدید طریقہ اختیار کیا گیا، جس کی کامیابی کے امکانات روش دکھائی دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ مادہ پانڈا گزشتہ ہفتے حاملہ ہوئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق مذکورہ پانڈے کا حمل اگر کامیاب ہو جاتا ہے تو اس سے سکاٹ لینڈ کی معیشت میں 50 ملین پاﺅنڈ کا اضافہ ہو جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -