دنیا کی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، 2 خواتین کا جھگڑا، 8 گھنٹے تک سڑک پر کھڑی ہوکر بحث کرتی رہیں اور پھر اچانک ایسا نتیجہ نکل آیا کہ جان کر آپ بھی ہکے بکے رہ جائیں گے
2خواتین کی سڑک پر سرعام 8 گھنٹے تک ایک دوسرے کے ساتھ ایسی حرکت کہ جب ہوش آیا تو دونوں ہسپتال میں تھیں
بیجنگ (نیوز ڈیسک) خواتین کے درمیان تکرار دنیا بھر میں عام پایا جانے والا مسئلہ ہے مگر چین میں دو خواتین کے درمیان تکرار شروع ہوئی تو مسلسل 8گھنٹے تک جاری رہی، حتیٰ کہ دونوں ہی بے ہوش ہوگئیں۔
ویب سائٹ نیٹ ایز کی رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ و عجیب واقعہ شان شی صوبے میں پیش آیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کے درمیان تقریباً 2 بجے تکرار کا آغاز ہوا۔ ان کے درمیان لین دین کا تنازعہ تھا جس پر بحث کا آغاز ہوا اور دونوں ایک مصروف شاہراہ کے کنارے کھڑے ہوکر ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے لگیں۔ سہ پہر سے لے کر شام تک دونوں خواتین دھوپ میں کھڑی ایک دوسرے کو برا بھلا کہتی رہیں اور گالیاںبھی دیتی رہیں۔ شام ڈھلنے کے بعد بھی انہوں نے کوئی وقفہ نہ لیا اور پولیس کے آنے پر بھی لڑائی بند کرنے پر راضی نہ ہوئیں۔
پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کو سمجھانے بجھانے کے بعد واپس چلے گئے لیکن رات کے وقت دوبارہ دیکھنے آئے کہ کیا صورتحال ہے۔ پولیس اہلکار جب موقع پر پہنچے تو دونوں خواتین ایک دوسرے کے پہلو میں بے ہوش پڑی تھیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دونوں کے درمیان مسلسل بحث و تکرار اور لعن طعن کا سلسلہ جاری رہا حتیٰ کہ 10 بجے کے قریب دونوں بے ہوش ہوگئیں۔ پولیس نے دونوں خواتین کو ہسپتال پہنچایا، جہاں اب ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔