سنگاپور میں خواتین کی چھپ چھپ کر ویڈیو بنانا بھارتی شہری کو بہت مہنگا پڑ گیا

سنگاپور میں خواتین کی چھپ چھپ کر ویڈیو بنانا بھارتی شہری کو بہت مہنگا پڑ گیا
سنگاپور میں خواتین کی چھپ چھپ کر ویڈیو بنانا بھارتی شہری کو بہت مہنگا پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنگا پور سٹی (نیوز ڈیسک) اپنے ملک میں خواتین کی عصمت دری جیسے بھیانک جرائم کرنے والے بھارتی شہری بیرون ملک جاکر بھی شریف خواتین کی زندگی اجیرن کرنے سے باز نہیں آئے اور تازہ ترین شرمناک واقعہ سنگاپور میں پیش آگیا ہے۔
ستائیس سالہ بھارتی ڈرائیور کلدیپ سنگھ ایک عرصہ سے خواتین ٹوائلٹ میں چھپ کر خواتین کی قابل اعتراض تصاویر بنانے کا شرمناک جرم کررہا تھا۔ وہ ایک ٹیکنیکل کالج میں خواتین کی تصاویر بناچکا تھا اور اسی طرح کی کئی دیگر مقامات پرحرکت کرچکا تھا۔ آخری واقعے میں اس نے ایک 37 خاتون کا تعاقب کیا اور جب وہ ٹوائلٹ میں اس کی تصویر بنانے کی کوشش کررہا تھا تو خاتون کی نظر پڑگئی اور اس نے شور مچادیا جس کے بعد کلدیپ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

وہ جلاد جس نے ایک ماہ میں سات ہزار قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتارا
اس کے موبائل فون سے متعدد خواتین کی قابل اعتراض تصاویر برآمد ہوئی ہیں اور عدالت نے اسے تین ہفتے کیلئے جیل بھیج دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس بدبخت مجرم کی 5 دن بعد شادی تھی لیکن اس شرمناک صورتحال اور سزا کے بعد شادی کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔


مزید :

ڈیلی بائیٹس -