دنیا کا وہ ملک جہاں کتبوں پر ٹچ سکرین نصب کی جا تی ہے

دنیا کا وہ ملک جہاں کتبوں پر ٹچ سکرین نصب کی جا تی ہے
دنیا کا وہ ملک جہاں کتبوں پر ٹچ سکرین نصب کی جا تی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپانی ایک منفرد قوم ہیں جن کی زندگی کے ہر پہلو میں ٹیکنالوجی لازمی حصہ بن چکی ہے لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ جاپانی لوگوں نے قبرستانوں میں بھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ہے۔ جاپانی کمپنی Ishinakoe ایسے کتبے تیار کرتی ہے جن میں ایک ٹچ سکرین لگاتی جاتی ہے اور ڈیٹا بھی سٹور کیا جاسکتا ہے۔ ان کتبوں کو "Kuyo no Mado" کہا جاتا ہے اور لواحقین ان میں عام طور پر ایک بارکوڈ سٹور کرتے ہیں۔ جب کوئی بھی شخص اپنے موبائل فون کی مدد سے اس بارکوڈ کو سکین کرتا ہے تو اسے قبر میں دفن شخصیت کے علاوہ اس کے لواحقین اور دیگر عزیزوں کی تفصیلات اور تصاویر دستیاب ہوجاتی ہیں۔ صاحب قبر کی سوانحی عمری اور ان کی دلچسپ یادوں سے بھی لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ کمپنی یہ کتبے 2008ءسے بنارہی ہے لیکن ان میں ٹچ سکرین کا اضافہ نسبتاً نئی پیشرفت ہے۔

روسی کمپنی نے پیز ا ڈیلیوری کے لیے دلچسپ سروس متعارف کروا دی

مزید :

ڈیلی بائیٹس -