موبائل فون پھٹنے سے نوجوان ہلاک

موبائل فون پھٹنے سے نوجوان ہلاک
موبائل فون پھٹنے سے نوجوان ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(نیوزڈیسک)اگر آپ دوران چارجنگ موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں تو فوراً سے پہلے اس جان لیوا عادت سے باز آجائیں کیونکہ اس سے آپ کی جان کو خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔
گذشتہ ہفتے ایک 24سالہ بھارتی نوجوان راجو لال گرجار کی موت بھی اسی وجہ سے ہوئی۔ راجستھان کے علاقے نینوا کی پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان راجولال اس وقت موبائل استعمال کر رہا تھا جب کہ وہ ابھی چارجنگ پر تھا لیکن ایک دم سے موبائل کی بیٹری بڑے دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ، اسے مقامی سرکاری ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پوسٹمارٹم کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کو بجلی کا جھٹکا لگا جبکہ اس کے سینے اور ہاتھ بھی شدید جل چکے تھے جو اس کی موت کا باعث بنے۔

بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اس فٹبالر کو کتنا جرمانہ کیا گیا ،جان کر آپ کے ہوش اڑجا ئیں گے

مزید :

ڈیلی بائیٹس -