دنیا کی معروف ترین ایئر لائن کے ملازمین جہاز میں ایسا غلیظ ترین کام کرتے پکڑے گئے کہ جان کر آپ اگلی مرتبہ مسافر طیاروں میں بیٹھنے سے ہی شرمانے لگیں گے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی مسافر ایئرلائنز عملے پر اعتماد کرتے ہوئے مطمئن ہو جاتے ہیں مگر عملہ جہاز میں کس قسم کی حرکات کرتا ہے، میل آن لائن نے اس کے متعلق ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ آئندہ مسافروں کو جہاز میں داخل ہوتے ہوئے گھن آئے گی۔ میل آن لائن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ برٹش ایئرویز کا مسافروں کا سامان طیارے میں لوڈ کرنے والا عملہ ’ضرورت محسوس ہونے پر‘ وہیں جہاز کے اندر سامان والے حصے میں ہی پیشاب کر دیتا ہے۔ ان کی یہ حرکت جہاں مسافروں کے سامان کو گندہ کرنے کا باعث بنتی ہے وہیں طیارے کے حادثے کے امکانات کو بھی بڑھا دیتی ہے۔
کراچی کے علاقے صدر میں بم کی اطلاع ،بی ڈی ایس موقع پر پہنچ گئی
رپورٹ کے مطابق عملے کی اس حرکت کا انکشاف ایئرویز کے انجینئرز نے کیا ہے اور انہوں نے عملے کو وارننگ جاری کی ہے کہ جہاز میں پیشاب کرنے سے گریز کریں ورنہ جہاز کسی حادثے کا شکار بھی ہو سکتا ہے کیونکہ پیشاب سے جہاز کی دھاتی سطح سڑنا شروع ہو جاتی ہے اور اس میں سوراخ ہونے سے اس کے عین نیچے موجود ایندھن کے ٹینک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔برٹش ایئرویز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ”عملہ وقت کی کمی کے باعث سامان والے حصے میں ہی پیشاب کر دیتا ہے کیونکہ ان کے پاس واپس اتنی دور ٹرمینل پر آنے کا وقت نہیں ہوتا۔ “برٹش ایئرویز کے ترجمان نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہمارے پاس اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔“