نجی ٹی وی کی خاتون اینکر کی شرمناک ویڈیو ز لیک کرنے والا کیمرہ مین منظر عام پر آگیا، ایسی بات کہہ دی کہ سب کو حیران پریشان کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ کچھ دنوں سے نجی ٹی وی کے پروگرام خفیہ کی ویڈیوز تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر لیک ہو رہی ہیں جن کی وجہ سے خاتون اینکر ثنا فیصل سمیت پوری ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ہر شخص کے ذہن میں سوال ہے کہ آخر یہ ویڈیوز لیک کرنے والا بندہ کون ہے لیکن اب وہ گمنام شخص بھی منظر عام پر آگیا اور آتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ ہر کسی کو حیران پریشان کردیا۔
نجی ٹی وی کی خاتون اینکر کی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی کہ دیکھ کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگا لیں گے
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام ” خفیہ“ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کرنے والا کیمرہ مین بھی منظر عام پر آگیا اور ویڈیو پیغام جاری کردیا ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ساجد حسین کا کہنا ہے کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔ کیمرہ مین کا کہنا تھا کہ کچھ دن قبل اب تک کے پروگرام خفیہ کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کیں جس کے بعد ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی جاتی لیکن مجھے ہی پابند سلاسل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مجھے کافی ہراساں کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ میں اپنے گھر پر بھی نہیں سو سکتا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو لیک ہونے کے بعد خاتون اینکر ثنا فیصل کا موقف بھی سامنے آگیا، ایسی بات بتادی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے
کیمرہ مین ساجد حسین کا کہنا تھا کہ میری لڑائی اب تک ٹی وی سے نہیں ہے بلکہ میرے اختلافات ”خفیہ“ پروگرام سے ہیں کیونکہ یہ لوگوں کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں۔ ساجد حسین نے صحافیوں سے درخواست کی کہ اگر اسے کچھ ہو جاتا ہے تو وہ اس کے مشن کو آگے بڑھائیں۔