کیا آپ کو معلوم ہے پاکستان کے پہلے شہری کا نام محمد اسد تھا، یہ محمد اسد کون تھا اور کہاں سے آیا؟ زندگی کی ایسی حیران کن کہانی کہ جان کر انسان کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے

کیا آپ کو معلوم ہے پاکستان کے پہلے شہری کا نام محمد اسد تھا، یہ محمد اسد کون ...
کیا آپ کو معلوم ہے پاکستان کے پہلے شہری کا نام محمد اسد تھا، یہ محمد اسد کون تھا اور کہاں سے آیا؟ زندگی کی ایسی حیران کن کہانی کہ جان کر انسان کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) آج ہم 20 کروڑ لوگ پاکستان کا شہری ہونے پر فخر کرتے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم میں سے اکثر کو اس شخصیت کے بارے میں معلوم نہیں کہ جسے پاکستان کا پہلی شہری ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 

ویب سائٹ ایکسپریس ٹربیون بلاگز کے مطابق 14 اگست 1947 ء کو پاکستان کا پہلا پاسپورٹ مشہور سکالر علامہ محمد اسد کو جاری کیا گیا۔ حکومت پاکستان نے علامہ اسد کو اسلامی تعمیر نو ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ مقرر کیا تھا، جس کا مقصد پاکستانی قوانین نظام تعلیم اور طرز حکومت کو قرآن مجید کی روشنی میں وضع کرنا تھا۔
علامہ اسد کی پیدائش ایک یہودی گھرانے میں ہوئی لیکن انہوں نے اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کی اور نہ صرف خود ایک مشہور سکالر کے درجے پر فائز ہوئے بلکہ ان کے شاگردوں کی بڑی تعداد بھی نامور سکالر ز میں شمار ہوتی ہے۔ جب ان کی ملاقات حکیم الامت علامہ محمد اقبال سے ہوئی تو انہوں نے علامہ اسد کو ایک نئی اسلامی ریاست کے حکومتی ڈھانچے پر کام کرنے کیلئے قائل کیا۔ علامہ اسد نے اپنی تحقیق کے بعد ایک مقالہ Towards an Islamic Constitution شائع کیا۔
مسلمانوں کی تحریک آزادی کی جان اور اور تحریک پاکستان کی پہچان بننے والا نعرہ ”پاکستان کا مطلب کیا“ بھی دراصل علامہ اسد کے ایک مضمون کا عنوان تھا، جو بعدازاں آزادی کی جدوجہد کرنے والے مسلمانوں کے ترانے کی صورت اختیار کر گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -