’خبر دار!اگر کسی نے بھی آئی فون کا اگلا ماڈل خرید ا تو نوکری سے نکال دیں گے‘ وہ کمپنی جس نے واضح اعلان کر دیا، وجہ کیا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

’خبر دار!اگر کسی نے بھی آئی فون کا اگلا ماڈل خرید ا تو نوکری سے نکال دیں گے‘ ...
’خبر دار!اگر کسی نے بھی آئی فون کا اگلا ماڈل خرید ا تو نوکری سے نکال دیں گے‘ وہ کمپنی جس نے واضح اعلان کر دیا، وجہ کیا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) بحیرہ جنوبی چین کے معاملات میں امریکی مداخلت کے بعد امریکہ کے خلاف چینی عوام کی نفرت آخری حدوں کو چھونے لگی ہے۔ حال ہی میں جب امریکہ کے اتحادی فلپائن نے عالمی ثالثی عدالت میں چین کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ جیت لیا تو یہ نفرت اور بھی بڑھ گئی۔ چینی عوام ہر ممکن طریقے سے اس نفرت کا اظہار کر رہے ہیں اور صوبے زی جیانگ سے تعلق رکھنے والی کمپنی بینا ٹیکنالوجی کا اعلان بھی اس کی ایک مثال ہے۔ 

ویب سائٹ شنگائسٹ کے مطابق بینا ٹیکنالوجی کے سربراہ نے اپنے تمام ملازمین سے کہا ہے کہ وہ امریکی کمپنی ایپل کے تیار کردہ آئی فون استعمال کرتے ہیں تو فوراً اس سے پہلے اسے توڑ کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں، کیونکہ اس کے بدلے انہیں نیا فون خریدنے کیلئے رقم دی جائے گی۔ کمپنی کے جنرل منیجر یانگ ینلانگ کا کہنا تھا کہ ملازمین کو نہ صرف ان کے پاس موجود آئی فون پھینکنے کو کہا گیا ہے بلکہ یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ نیا آنیوالا آئی فون 7 کسی نے خریدنے کی کوشش بھی کی تو اسے ملازمت سے نکا ل دیا جائے۔ گا یانگ کا کہنا ہے کہ کمپنی نے یہ قدم وطن کی محبت میں اٹھا یا ہے۔
کمپنی کی جانب سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں ملازمین پر یہ تمام باتیں واضح کی گئی ہیں۔ اس حکم نامے کی تصویر نے چینی سوشل میڈیا میں خوب ہلچل مچا رکھی ہے اور چینی انٹرنیٹ صارفین اسے بہت سراہ رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -