واش روم میں نہاتی نوجوان لڑکی نے اچانک ایسی چیز دیکھ لی کہ شرم کے مارے خود کو ہی آگ لگالی، انتہائی افسوسناک واقعہ

واش روم میں نہاتی نوجوان لڑکی نے اچانک ایسی چیز دیکھ لی کہ شرم کے مارے خود کو ...
واش روم میں نہاتی نوجوان لڑکی نے اچانک ایسی چیز دیکھ لی کہ شرم کے مارے خود کو ہی آگ لگالی، انتہائی افسوسناک واقعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک لڑکے نے ایک لڑکی کو نہاتے ہوئے دیکھ لیاجس پر دونوں کے خاندانوں میں لڑائی ہو گئی، مگر اس لڑائی کے نتیجے میں لڑکی نے خود کو ذمہ دار سمجھتے ہوئے ایسا اقدام کر ڈالا کہ آپ بھی یقین نہیں کریں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے قصبے بھیل واڑہ میں20سالہ لڑکی اپنے گھر میں نہا رہی تھی کہ 18سالہ لڑکے نے چھپ کر اسے دیکھنا شروع کر دیا۔ لڑکی کو جب معلوم ہوا کہ کوئی اسے دیکھ رہا ہے تو اس نے شور مچا دیا جس پر لڑکی کے چچا نے دوڑ کر لڑکے کو پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کر دی۔

15 سالہ یورپی لڑکی گھر سے اچانک غائب، والدین نے سمجھا اغواءہوگئی لیکن پھر کمرے سے ہوائی جہاز کی ٹکٹ مل گئی، کس ملک فرار ہوئی؟ دیکھ کر والدین کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا کیونکہ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق جب لڑکے کے گھروالوں کو اس صورتحال کا علم ہوا تو وہ لڑکی کے گھر میں گھس گئے اور چچا سمیت تمام اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ لڑکی نے خود کو اس تمام صورتحال کا ذمہ دار سمجھتے ہوئے خود کو آگ لگا لی جس سے اس کا 70فیصد جسم جھلس گیا۔ اسے ادئے پور ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاںاس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ”لڑکی کے گھر میں گھس کر اس کے چچا و دیگر افراد پر تشدد کرنے والے لڑکے کے والد اور چچاﺅں کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم اس تمام فساد کا باعث بننے والا لڑکا تاحال مفرور ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -