مفت میں اس نئی نویلی لینڈ کروزر کا مالک بننے کا آسان ترین طریقہ

مفت میں اس نئی نویلی لینڈ کروزر کا مالک بننے کا آسان ترین طریقہ
مفت میں اس نئی نویلی لینڈ کروزر کا مالک بننے کا آسان ترین طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی نے کتابیں پڑھنے کے عوض ٹویوٹا لینڈ کروزر انعام میں دینے کا پرکشش اعلان کر دیا ہے۔ ایمریٹس 24/7کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان جنوبی سعودی عرب کی باحہ یونیورسٹی (Baha University)کی انتظامیہ کی طرف سے کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک مقابلہ منعقد کروانے جا رہی ہے جس میں شرکاءکو 30کتابیں پڑھنی ہوں گی اور 60دن میں ان کتابوں کا خلاصہ لکھ کر دینا ہو گا۔ جس کا خلاصہ زیادہ درست ہو گا اسے ٹویوٹا لینڈکروزر 4وہیل ڈرائیو کا 2017ءماڈل دیا جائے گا۔ شرکاءکو جو کتابیں پڑھنی ہوں گی ان میں طب، انجینئرنگ، کمپیوٹر، سائنس، معیشت، شرعی قوانین، عمومی قوانین، فنون، تاریخ و دیگر موضوعات پر مشتمل کتابیں شامل ہیں۔پہلے نمبر پر آنے والے شخص کو لینڈ کروزر، دوسرے نمبر پر آنے والے کو 20ہزار ریال (تقریباً 5لاکھ 58ہزار روپے) اور تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو 5ہزار ریال (تقریباً 1لاکھ 39ہزار روپے) انعام دیا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -