”اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اصل یوم آزادی ستائیس رمضان ہے“ممتاز روحانی شخصیت سید انتظار حسین زنجانی
لاہور( نمائندہ ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے پیدائشی زائچے کا حکمران سیارہ مریخ ہے جو فوج کی بالا دستی کی علامت ہے ۔یہی وجہ ہے کہ فوج نے منگل کے ورز ہی مارشل لگایا اور پاکستان میں جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا کیونکہ زائچہ کی رو سے پاکستان کی اصل قوت اور حکمرانی کا منبع فوج بنتی ہے تاہم پاکستان کا یوم پیدائش ستائیس رمضان کے روز منانے کا اعلان کردیا جائے اور منگل کے روز گوشت کا ناغہ ختم کردیا جائے تو قربانی کی اس رسم کے بعد پاکستان کی طالع قوت تبدیل ہوجائے گی ،دہشت گردی کم ہوجائے گی ،فوج اقتدار پر شب خون نہیں مار سکے گی اور اسلامی و فلاحی ریاست کا خواب بھی پورا ہوسکے گا۔پاکستان کے ممتاز روحانی سکالر و آسٹرالوجر سید انتظار حسین زنجانی نے ڈیلی پاکستان آن لائن کو انٹرویو دیتے ہوئے محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ کل ستائیسویں رمضان کو پاکستان کا یوم پیدائش منا کر چراغاں بھی کریں اورخصوصی طور پر ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کریں۔