دوشیزہ نے اپنے دانتوں کے سہارے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا، نہایت ہی خطرناک کرتب دکھادیا

دوشیزہ نے اپنے دانتوں کے سہارے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا، نہایت ہی خطرناک ...
دوشیزہ نے اپنے دانتوں کے سہارے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا، نہایت ہی خطرناک کرتب دکھادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نیاگرا فالز دنیا کی خوبصورت ترین آبشار ہونے کے ساتھ ساتھ خطرناک ترین بھی ہے جس کی بلندی دیکھ کر اور گرتے پانی کا شورسن کر ہی وحشت ہونے لگتی ہے لیکن فضائی کرتب دکھانے والی بہادر امریکی خاتون ایرینڈیرا ویلینڈا (Erendira Wallenda)نے نیاگرا فالز کے اوپر ایسا کرتب دکھایا ہے کہ دنیا دنگ رہ گئی۔ این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرینڈیرا نے نیاگرا فالز کے اوپر ہیلی کاپٹر سے300فٹ کی بلندی پر اپنے دانتوںکے ذریعے لٹکنے کا مظاہرہ کیا اور اپنے ہی شوہر ’نک ویلینڈا‘ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

دوران پرواز ایک شرمناک حرکت مسافر کو بے حد مہنگی پڑی، ایسی تصویر منظرعام پر آگئی کہ اب گھر جانے کے قابل رہا نہ دفتر
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل دانتوں کے ذریعے بلندی پر لٹکنے کا ریکارڈ نک ویلینڈا کے پاس تھا، جو انہوں نے امریکی ریاست میسوری کے شہر برینسن میں سلور ڈالر سٹی کے اوپر 250فٹ کی بلندی پر لٹک کر قائم کیا تھا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے نک کا ریکارڈ توڑ کر نیا قائم کرنے پر ایرینڈیرا کا نام درج کر لیا ہے۔یہ ریکارڈ قائم کرتے وقت نک بھی اوپر ہیلی کاپٹر میں موجود تھا اور اپنی بیوی کا حوصلہ بڑھا رہا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -