چینی خاتون نے اپنے پرس سے لاکھوں روپے نکال کر سڑک پر بکھیر دئیے، لیکن کیوں؟ وجہ ایسی کہ کوئی خوابوں میں بھی ایسا کرنے کا نہیں سوچ سکتا، جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا
بیجنگ (نیوز ڈیسک) کسی کا موڈ خراب ہوجائے تو وہ لڑائی جھگڑا شروع کردیتا ہے، اور کوئی موڈ خراب ہونے پر منہ پھلا کر بیٹھ جاتا ہے، مگر ایک چینی خاتون کا موڈ خراب ہوا تو اس نے سڑک پر نوٹوں کی بارش کردی۔
ویب سائٹWWWNکی رپورٹ کے مطابق خرابی موڈ کا یہ حیرتناک واقعہ چانگ کنگ شہر میں پیش آیا۔ شہر کی ایک مصروف شاہرہ پر چلتی ہوئی یہ خاتون اپنے پرس سے نوٹوں کی گڈیاں نکال نکال کر سڑک پر پھینکتی چلی جارہی تھی۔ سڑک پر بکھرے نوٹوں کی وجہ سے لوگ جمع ہونے لگے اور ٹریفک بھی بری طرح متاثر ہوئی۔
صرف 19 گھنٹوں میں 11 کروڑ روپے جمع , یہ پیسے کس کام کے لئے اکٹھے کئے گئے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
جب اس معاملے کی خبر پولیس کو ملی تو اہلکار فوری طور پر وہاں پہنچے اور سڑک سے نوٹ اکٹھے ہونے شروع کردئیے۔ پولیس کو خدشہ تھا کہ سڑک پر بکھرے ہوئے نوٹوں کی وجہ سے کوئی حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔ جب سارے نوٹ اکٹھے کرکے گنتی کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ کل 16369 یووان (تقریباً سوا دو لاکھ پاکستانی روپے) تھے۔
پولیس کو بتایا گیا کہ خاتون کے لمبے سیاہ بال تھے اور اس نے لیدرکی جیکٹ پہن رکھی تھی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو سے بھی مدد حاصل کی گئی اور بالآخر اسے ڈھونڈ کر رقم اس تک پہنچادی گئی۔ جب پولیس نے خاتون سے پوچھا کہ اس نے نوٹ سڑک پر کیوں پھینکے تھے تو اس کا کہنا تھا ”بس میرا موڈ خراب ہوگیا تھا۔“