فلائٹ کا ٹائم ہوگیا لیکن جہاز اُڑا نہیں، ائیرہوسٹس وجہ معلوم کرنے کاک پٹ میں گئی تو ایسا منظر کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، پائلٹ سیٹ پر نہیں بیٹھا تھا بلکہ۔۔۔
اوٹاوا(نیوز ڈیسک) ہوائی جہاز اڑانا بے حد حساس نوعیت کی ذمہ داری ہے جس کے لئے پائلٹ کو پوری طرح چاق و چوبند ہونا چاہیے۔ لیکن کینیڈا میں ایک پائلٹ نے کمال کر دیا، یہ صاحب ڈھیر ساری شراب پی کر کاک پٹ میں چلے گئے اور جہاز اڑانے کی بجائے خود ہی جہاز بن کر وہیں ڈھیر ہو گئے ۔
دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق 37 سالہ پائلٹ میرو سلاف گرونک طیارہ اڑانے کے لئے پہنچا تو سیدھا چلنے سے بھی قاصر تھا۔ وہ لڑکھڑاتا ہوا کسی طرح کاک پٹ میں تو پہنچ گیا لیکن وہاں اس کے ہوش وحواس جواب دے گئے اور ٹیک آف سے عین پہلے بے ہوش ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق میروسلاف کو اس کے ساتھی پائلٹ نے لڑکھڑاتے ہوئے دیکھا کر کہا تھا کہ اس کی طبیعت ٹھیک نظر نہیں آرہی لہٰذا وہ جہاز نہ اڑائے۔ اس کے جواب میں میرو سلاف کا کہنا تھا ”اچھا، اگر آپ ایسا محسوس کرتے ہیں تو ٹھیک ہے۔“ اور اس کے بعد وہ بیہوش ہوگیا۔
جہاز کے ٹیک آف سے چند لمحے قبل پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا، یہ کون تھا اور کیا کرنے جارہا تھا؟ ایسا انکشاف کہ جان کر ہر مسافر کے پیروں تلے زمین نکل جائے
جب ایک ائرہوسٹس کے زریعے پائلٹ کی بیہوشی کی خبر مسافروں تک پہنچی تو ان کے بھی ہوش اُڑگئے۔ شرابی پائلٹ کو مدہوش حالت میں ہی کاک پٹ سے باہر نکالا گیا۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ وہ گزشتہ رات بکثرت شراب نوشی کرتا رہا تھا اور صبح سات بجے نشے کی حالت میں ہی طیارہ اڑانے جا پہنچا تھا۔
میروسلاف نے اس واقعے پر خود بھی شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ اس نے یہ سب کیوں اور کیسے کیا۔ اس کے خلاف عدالت میں قانونی کارروائی جاری ہے۔ استغاثہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسے کم از کم ایک سال قید کی سزا دی جائے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے کم از کم تین سے چھ ماہ قید کی سزا تو ضرور ہوگی اور یہ بھی ممکن ہے کہ عمر بھر کے لئے جہاز اڑانے پر پابندی عائد کردی جائے۔