تاریخ کا یہ معروف ترین باکسنگ مقابلہ تو آپ کو یاد ہو گا جب مائیک ٹائیسن نے اپنے مخالف کاکان کاٹ کھایا، لیکن پھر اس کان کے ساتھ کیا کیا تھا؟ پہلی مرتبہ معروف باکسر نے راز سے پردہ اُٹھا دیا، جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

تاریخ کا یہ معروف ترین باکسنگ مقابلہ تو آپ کو یاد ہو گا جب مائیک ٹائیسن نے ...
تاریخ کا یہ معروف ترین باکسنگ مقابلہ تو آپ کو یاد ہو گا جب مائیک ٹائیسن نے اپنے مخالف کاکان کاٹ کھایا، لیکن پھر اس کان کے ساتھ کیا کیا تھا؟ پہلی مرتبہ معروف باکسر نے راز سے پردہ اُٹھا دیا، جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس ویگاس (نیوز ڈیسک)تقریباً دودہائیاں قبل کی بات ہے کہ جب عالمی شہرت یافتہ باکسرز مائیک ٹائسن اور اوینڈر ہولی فیلڈ کے درمیان ایک یادگار مقابلہ منعقد ہوا جسے دنیا آج بھی ’دی بائٹ فائٹ‘ کے نام سے یاد کرتی ہے۔ اس مقابلے کو ایک ایسے واقعے نے بے مثال بنا دیا جو اس سے پہلے باکسنگ کی تاریخ میں کبھی پیش نہیں آیا تھا۔ مقابلے کے دوران ایک موقع پر مائیک ٹائسن، جو بعد میں مسلمان ہو گئے اور اپنا نام عبدالعزیز رکھا، پر ایسی وحشت طاری ہوئی کہ انہوں نے اپنے حریف ہولی فیلڈ کا دایاں کان اپنے دانتوں سے کاٹ کر علیحدہ کر دیا ۔ یہ واقعہ تو ساری دنیا کے علم میں ہیں لیکن انہوں نے اس کان کے ساتھ کیا کیا، یہ اب مائیک ٹائسن نے پہلی بار خود ہی بتا دیا ہے۔ 

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق انہوںنے سنڈے ٹائمز میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہولی فیلڈ کا کان فارملڈی ہائیڈ(نامیاتی اشیاءکو محفوظ رکھنے والا کیمیائی محلول) میں محفوظ کر لیا تھا، جو بعد میں انہیں واپس کر دیا۔ مائیک ٹائسن کا مزید کہنا تھا کہ اب ان کے ہولی فیلڈ کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں بلکہ دونوں مل کر Espn کے لیے ایک کمرشل بھی کر چکے ہیں۔ وہ اپنی پہلی کتاب انڈسپیوٹڈٹروتھ (Undisputed Truth) کی شاندار کامیابی کے بعد آئرن ایمبیشن (Iron Ambition) کے نام سے آج کل ایک اور کتاب بھی تحریر کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -