شادی کی تقریب کے دوران شوہر کی اپنی بیگم سے مہمانوں کے ساتھ ایسا شرمناک کام کرنے کی خواہش کہ انکار پر غصے میں آکر چھت سے ہی نیچے پھینک دیا

شادی کی تقریب کے دوران شوہر کی اپنی بیگم سے مہمانوں کے ساتھ ایسا شرمناک کام ...
شادی کی تقریب کے دوران شوہر کی اپنی بیگم سے مہمانوں کے ساتھ ایسا شرمناک کام کرنے کی خواہش کہ انکار پر غصے میں آکر چھت سے ہی نیچے پھینک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیوز ڈیسک) شراب کے نشے میں دھت ہو کر بعض اوقات شرابی ایسے بھیانک جرائم کا ارتکاب کر بیٹھتا ہے کہ جن کا تصور کر کے ہی انسان کا سر شرم سے جھک جائے۔ بھارت کے باندا ڈسٹرکٹ کے علاقے چیلا گھاٹ میں بھی ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ 

اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ خاتون وشاکا تیواری اپنے خاوند اجے کے ساتھ اپنی کزن کی شادی میں شرکت کیلئے گئی تھی۔ ہفتے کی شب مکان کی چھت پر رقص کی محفل کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کے دوران نشے میں دھت اجے نے اپنی نوجوان بیوی کو سب کے سامنے ناچنے کو کہا۔ جب وشاکا نے یہ بات ماننے سے انکار کیا تو اجے پر وحشت طاری ہو گئی اور اس نے وشاکا کو اٹھا کر چھت سے نیچے پھینک دیا ۔
بیچاری خاتون کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں جبکہ بازﺅں اور چہرے پر بھی شدید زخم آئے۔ اسے علاج کیلئے دسٹرکٹ ہسپتال داخل کروا دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کی جان بچ جائے گی۔ دریں اثنا ملزم فرار ہو چکا ہے اور پولیس تاحال اسے تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -