مولاناطارق جمیل نے گھروں میں محبت پیداکرنے ، لڑائی جھگڑے کے خاتمے کا آسان تعویزبتادیا

مولاناطارق جمیل نے گھروں میں محبت پیداکرنے ، لڑائی جھگڑے کے خاتمے کا آسان ...
مولاناطارق جمیل نے گھروں میں محبت پیداکرنے ، لڑائی جھگڑے کے خاتمے کا آسان تعویزبتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہاہے کہ نبی آخرالزماں محمد ﷺ کی زندگی سے سبق سیکھیں ، اپنی زبان پر قابورکھیں اور دوسروں سے بداخلاقی یاگالم گلوچ کی بجائے حوصلہ افزائی و تعریف کریں ،میری بہن نے گھریلوملازمہ کو بھی ایک تعویزدیاتھا اوراس کے گھر میں تمام لڑائی ختم ہوگئی۔
ایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مولاناطارق جمیل کاکہناتھاکہ ’غیبت ، گالم گلوچ ، طعنہ ، طنزاور برابھلا کہناچھوڑدیں ، ایک ہمارے گھر میں خالہ شریفاں نامی دھوبن تھی جو1985ءمیں فوت ہوگئی تھیں، بہت لڑاکی تھیں ۔ایک دن مولاناطارق جمیل کی بہن کے پاس آگئیں کہ بی بی میری بہوئیں بہت لڑتی ہیں ، کوئی تعویزدے کہ ساری نوکربن جائیں ‘۔مولاناطارق جمیل نے بتایاکہ اُن کی بہن نے ایک کاغذ پر الٹی سیدھی لکیریں کھینچیں اور لیپٹ کر خالہ شریفاں کو دیدیا اور ہدایت کی کہ جب لڑائی شروع ہوتو یہ تعویز اپنے دانتوں کے نیچے رکھ کر دبائے رکھنا حتیٰ کہ گھر کا ماحول معمول پر نہ آجائے ، یہ بھی یادرکھنا کہ ایک دفعہ دبانے کے بعد گرنے نہ پائے ورنہ بہت فساد کا خدشہ ہوسکتاہے ، خالہ کوہی چپ کرنا مقصود تھا کیونکہ لڑائی کی وجہ ہی وہ خود تھی ، ایک ہفتے بعد وہ دوبارہ آئی اور شکریہ اداکرتے ہوئے بتایاکہ تعویز بہت اچھاہے ، ساری لڑائی ہی ختم ہوگئی ۔

مولاناطارق جمیل نے کہاکہ ہمیں مجموعی طورپر ویساہی تعویز رکھنے کی ضرورت ہے ، چنددنوں میں ہمارے درمیان محبتیں پیداہوں گی ، معاشرے میں طلاق بہت بڑھ چکی ہے کیونکہ برداشت نہیں ، ہمیں نبی ﷺ کی زندگی سے سبق سیکھناچاہیے اور اُنہوں نے اپنی امتیوں کو صبر وشکرکی تلقین فرمائی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -