دنیا کا سب سے پرانا 4 ہزار سال پرانا نکاح نامہ دریافت، اس پر شادی کی کیا شرائط لکھی تھیں؟ جان کر آج کل کے مرد و خواتین سب حیران رہ جائیں گے

دنیا کا سب سے پرانا 4 ہزار سال پرانا نکاح نامہ دریافت، اس پر شادی کی کیا شرائط ...
دنیا کا سب سے پرانا 4 ہزار سال پرانا نکاح نامہ دریافت، اس پر شادی کی کیا شرائط لکھی تھیں؟ جان کر آج کل کے مرد و خواتین سب حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(نیوز ڈیسک) ترکی میں آثار قدیمہ پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں نے چار ہزار سالہ قدیم نکاح نامہ ڈھونڈ نکالا ہے، جس کے بارے میں دعوٰی کیا جارہا ہے کہ یہ انسانی تاریخ کا قدیم ترین نکاح نامہ ہے۔ 

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ دریافت ہاران یونیورسٹی ترکی کے ماہرین نے کی ہے۔ یہ نکاح نامہ پتھر کے ایک ٹکڑے پر کندہ تحریر اور تصاویر کی صورت میں ہے۔ اس پر درج دولہے کا نام لاکی پوم اور دلہن کا نام ہتالہ درج ہے۔ ماہرین نے طویل تحقیق کے بعد معلوم کیا ہے کہ اس قدیم نکاح نامے میں تحریر کیا گیا ہے کہ اگر ہتالہ کے ہاں اولاد نہ ہوئی تو وہ اپنے خاوند کے لئے ایک باندی خریدنے کی پابندہوگی۔

مزیدپڑھیں:روس میں سائنسدانوں کو زمین میں دبائی درجنوں کتوں کی 4 ہزار سال پرانی لاشیں مل گئیں، موت سے پہلے ان کے ساتھ کیا کیا گیا؟ آج کا کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتا
اس حیرت انگیز دریافت کے متعلق ایک تحقیقاتی رپورٹ سائنسی جریدے ’گائنا کولوجیکل اینڈوکرائنالوجی‘ میں شائع کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہزاروں سال قدیم دور میں بھی بانجھ پن کا مسئلہ موجود تھا اور اس نکاح نامے میں درج کی گئی شرط اسی مسئلے کے ایک ممکنہ حل کی جانب اشارہ کرتی ہے۔
لاکی پوم اور ہتالہ کے درمیان طلاق کی صورت میں بھی ضروری شرائط درج کی گئی ہیں۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ اگر ہتالہ لاکی پوم سے طلاق حاصل کرنا چاہے تو اس کے بدلے میں اسے چاندی کی مقرر کی گئی مقدار ادا کرنا ہوگی، اور اسی طرح لاکی پوم طلاق دینا چاہے تو اسے بھی چاندی کی مقرر شدہ مقدار ہتالہ کو دینا ہو گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -