احتساب عدالت میں رپورٹر کی جیب سے پرس گرنے لگا تو نواز شریف نے اس کی توجہ دلاتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ وہاں موجود سب لوگ ہنسنے پر مجبور ہو گئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت میں رپورٹر کی جیب سے گرتا ہوا پرس دیکھ کر نواز شریف نے چٹکلا مار کر حاضرین کو ہنسنے پر مجبور کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف فلیگ شپ انویسٹمنٹ کیس احتساب عدالت میں پیش ہو ئے ۔اس دوران نواز شریف نے اپنے قریب موجود صحافی کی جیب سے گرتا ہوا پرس دیکھا تو کہا کہ آپ کی جیب سے پرس گر رہا ہے ،اسے سنبھال لیں ،اگر گم ہو گیا تو الزام مجھ پر آجائے گا ۔نواز شریف کی یہ بات سن کر وہاں موجود حاضرین مسکرانے لگے ۔سماعت کے دوران ایس ایس پی جمیل ہاشمی کے موبائل فون کی گھنٹی بجی تو جج محمد بشیر ان پر برہم ہو گئے ۔
مزید خبریں :حافظ سعید کی نظربند ی ختم کرنے سے بیرونی امداد بند ہونے کا خدشہ ہے: وفاقی حکومت،ہائیکورٹ کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم