’الماری کا تالا خراب تھا، میں نے چابی والے کو بلایا اس نے لاک تبدیل کردیا، لیکن پھر اگلے دن الماری کھولی تو یہ دیکھ کر واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی کہ اس کے اندر تو۔۔۔‘
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) گھر کا کوئی تالا خراب ہو جائے تو لاک ماسٹر کو بلواکر چند سو روپے میں ٹھیک کروا لیا جاتا ہے لیکن بھارت میں ایک شخص کو الماری کا تالہ ٹھیک کروانا اتنا مہنگا پڑ گیا کہ سن کر آپ بھی محتاط ہو جائیں گے۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں مہیش سری واستو نامی ایک شخص کی الماری کا تالہ خراب ہو گیا جس پر اس نے فون کرکے لاک ماسٹر کو بلوایا جو نیا تالہ لگا کر چلا گیا۔اگلے روز مہیش نے الماری کھولی تو اس کے اندر موجود سیف سے 5لاکھ مالیت کے زیورات غائب تھے۔
6 سالہ بچے کا اغواء، مسلسل تلاش کے باوجود سراغ نہ لگا، لیکن پھر 9 ماہ بعد اس کے باپ نے شاپنگ مال میں اپنے بچے کو کس حالت میں دیکھ لیا؟ کبھی تصور بھی نہ کرسکتا تھا کہ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر لاک ماسٹر کو الماری کا بیرونی تالہ ٹھیک کروانے کے لیے بلایا گیا تھا لیکن اس نے اپنی ماسٹر چابی سے الماری کے اندر کی سیف کا تالہ کھولا اور اس میں موجود زیورات لے اڑا۔ مہیش کے بیٹے روہت کا کہنا تھا کہ ”لاک ماسٹر کو ہم نے ہفتے کی صبح بلایا تھا لیکن چوری کی واردات کا ہمیں اتوار کی شام کو معلوم ہوا۔ وہ بھی ہم ایک شادی کی تقریب میں جانے کے لیے تیار ہو رہے تھے اور میری ماں سیف سے اپنے زیورات نکالنے لگی تب معلوم ہوا۔“ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس لاک ماسٹر کو تلاش کیا جا رہا ہے۔