سست لوگوں کی وہ عادات جو انہیں زندگی میں بے حد کامیاب بنا دیتی ہیں
برلن (نیوز ڈیسک) کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ آپ کوئی ضروری کام بہت دنوں سے ملتوی کرتے جارہے ہیں؟ کہیں جانا ہے یا کسی سے ملنا ہے اور آپ ٹالتے جارہے ہیں؟ یقیناً ایسا ہے کیونکہ یہ سب کے ساتھ ہی ہوتا ہے اور ہم سستی، کم ہمتی یا کسی خدشے کے باعث اپنے کاموں کو ٹالتے رہتے ہیں۔ اگرچہ اسے ایک خاصی سمجھا جاتا ہے جس کے نتائج بھی منفی برآمد ہوتے ہیں لیکن اگر یہی التواءمناسب طریقہ سے کیا جائے تو یہ آپ کی کامیابی کی ضمانت بھی بن سکتا ہے، کیسے؟ آئیے دیکھتے ہیں۔
-1 کامیاب لوگ اس وقت تک کوئی کام نہیں کرتے جب تک کہ وہ بہت ضروری نہ ہوجائے۔
-2 بعض لوگ کام کو ٹالتے رہتے ہیں اور جب آخری وقت آجائے تو اس وقت حیرت انگیز توجہ اور محنت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
-3 التوا پسند باس عام طور پر میٹنگ ملتوی کرتے رہتے ہیں، یہ تو اچھی بات ہے کیونکہ کوئی بھی باس کے ساتھ میٹنگ کرنا پسند نہیں کرتا۔
-4 بعض کامیاب لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنے کو ملتوی کرتے رہتے ہیں اور یوں کام کو زیادہ توجہ مل جاتی ہے۔
-5 یہ لوگ عموماً خاندان کے آغاز میں بھی التواءکا شکار ہوجاتے ہیں اور دیر سے شادی اور بچوں کی وجہ سے جوانی کا زیادہ حصہ کامیاب اور بڑا آدمی بننے میں لگادیتے ہی ں۔
-6 التواءپسند لوگ عموماً دوستوں اور جاننے والوں سے میل ملاپ میں بھی سستی کرتے ہیں اور یوں اپنے کام پر متوجہ رہتے ہیں۔
-7 یہ لوگ عموماً پہلے وہ کام شروع کرتے ہیں جو انہیں زیادہ پسند ہوتا ہے اور یوں ان کی کارکردگی بہتر رہتی ہے۔
-8 التواءپسند لوگ فیصلہ سازی میں تاخیر کرتے ہیں اور بعض اوقات اس دوران نئی باتیں سامنے آجاتی ہیں جن سے فیصلہ بہتر ہوجاتا ہے۔
-9 جو لوگ بظاہر بہت پھرتیلے اور جلد فیصلہ کرنے والے ہوتے ہیں وہ اکثر التواءکی یہ صورت نکالتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو یہ سمجھا لیتے ہیں کہ ابھی ایکشن لینے کی ضرورت نہیں یا ابھی تبدیلی کا مناسب وقت نہیں ہے، یہ عام طور پر تبدیلی پسند نہیں ہوتے۔