فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: چائے فروش ارشد خان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چائے فروش ارشد خان نے فلموں میں کام کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق راتوں رات مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والے 18سالہ چائے فروش ارشد خان نے کہا ہے کہ فلموں میں اداکاری کے حوالے سے ابھی تک نہیں سوچا اور نہ ہی فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ ہے ۔
ٹیلی نار کی تازہ ترین آفر نے اضافی انعامات کے ساتھ ری چارجنگ کو مزیدار کام بنادیا
اسلام آباد میں ایک کھوکھے پر چائے بنانے والے ارشد خان کو دنیا بھر میں اس وقت شہرت ملی جب ایک لڑکی نے چائے بنانے کے عمل کے دوران اس کی تصویر لیکر انٹرنیٹ پر وائرل کر دی ، تصویر میں نیلی اور سبز آنکھوں والے لڑکے کو دیکھ کر دنیا بھر سے لوگوں کے لائیک آنا شروع ہو گئے اورمیڈیا نے بھی اس نوجوان کو خوب کوریج دی ۔
راتوں را ت شہرت پانے والے ارشد خان کو مختلف پلیٹ فارمز سے ماڈلنگ اور فلموں میں کام کرنے کی آفرز بھی آنا شروع ہو چکی ہیں مگر اس نے اس پر عدم دلچسپی کا اظہار کر دیا ۔
”میں نے فلموں میں کام کرنے کے بارے میں بلکل بھی نہیں سوچا کیونکہ میرے خاندان میں سے کسی نے فلموں یا ڈراموں میںاداکاری نہیں کی “۔
ارشد خان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ فلموں میں کام کرنے کو اچھا نہیں سمجھا جاتا اور پشتون ہمیشہ عزت والے پیشے کو اختیار کرنے کو ترجیخ دیتے ہیں تاہم” اگر مجھے کوئی باعزت اور بہتر کام کرنے کو ملا تو یقیناُُ کروںگا “۔
”مجھے آج اپنی خوبصورتی کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ میں کس قدر خوش نظر ہوں “۔ لوگ میرے ساتھ ملنے کیلئے آرہے ہیں اور چائے پینے کے ساتھ ساتھ تصاویر اور ویڈیو بھی بنا رہے ہیں جو میرے لئے فخر کی بات ہے ۔