پیار اندھا ہوتا ہے، محبوب کی خواہش پر نوجوان لڑکی نے اپنے جسم کا ایسا عضو نکال کر اسے پیش کردیا کہ جان کر مردوں کے بھی ہوش اُڑجائیں گے
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)کہتے ہیں کہ پیار اندھا ہوتا ہے لیکن بھارت میں ایک لڑکی نے اپنے محبوب کی خواہش پر ایسا کام کر ڈالا ہے کہ جان کر مردوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار کی 21سالہ لڑکی طلاق کے بعد اپنے ماں باپ کے گھر آ بیٹھی تھی۔ اسے اپنے ایک ہمسایہ لڑکے سے محبت ہو گئی لیکن اس کے ماں باپ ان دونوں کی شادی کے خلاف تھے۔ لڑکا اترپردیش کے شہر مرادآباد میں کام کرتا تھا۔ چنانچہ لڑکی گھر سے بھاگ کر مرادآباد آ گئی تاکہ اس لڑکے سے شادی کر سکے۔
وہ 4باتیں جو آپ کو شادی سے قبل ہی اپنے ہمسفر سے ضرور طے کرلینی چاہئیں
لیکن جب لڑکی وہاں آئی تو لڑکے نے اس سے ایک لاکھ 80ہزار روپے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ اگر وہ رقم ادا کردے تو وہ اس سے شادی کر لے گا۔ اس پر لڑکی نئی دہلی چلی گئی اور وہاں اپنا ایک گردہ فروخت کر ڈالا۔ تاہم اس کے گردہ فروخت کرنے کی اطلاع ڈی سی ڈبلیو نامی ادارے کو مل گئی۔ اس کی ایک ٹیم نے پولیس کے ہمراہ خاتون کو حراست میں لے لیا اور اسے لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروانے کو کہا۔ ٹیم نے لڑکی کے ماں باپ کو بھی بہار سے بلوا لیا۔ تاہم لڑکی نے لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروانے سے انکار کر دیا اور اپنے ماں باپ کے ساتھ واپس بہار چلی گئی۔