قربت کے لمحات میں لڑکی نے ایک لفظ ایسا کہہ دیا کہ آدمی نے انتڑیاں ادھیڑ ڈالیں، جان لے لی

قربت کے لمحات میں لڑکی نے ایک لفظ ایسا کہہ دیا کہ آدمی نے انتڑیاں ادھیڑ ...
قربت کے لمحات میں لڑکی نے ایک لفظ ایسا کہہ دیا کہ آدمی نے انتڑیاں ادھیڑ ڈالیں، جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) کوئی محبوبہ اپنے چاہنے و الے کے سامنے اپنے سابقہ تعلقات کا ذکر کردے تو یقیناً ناگوار گزرتا ہے لیکن ایک امریکی شخص پر تو اس ذکرنے ایسا جنون طاری کردیا کہ اس نے ناقابل یقین درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محبوبہ کے جسم کو ہی چیڑ پھاڑ ڈالا اور ہمیشہ کی نیند سلادیا۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے
یہ دلخراش واقعہ ریاست فلوریڈا کے علاقے برووارڈ کاﺅنٹی میں پیش آیا اور سنگین قتل کی تفصیلات ملزم نے خود پولیس کو وضاحت کے ساتھ بتائیں۔ نیوز سائٹ ’لوکل 10‘ کے مطابق اتوار کے روز ایمرجنسی سروس 911 کو 34 سالہ شخص فڈیل لوپیز کی کال موصول ہوئی کہ اس کی گرل فرینڈ کو سانس لینے میں مشکل پیش آرہی ہے اور اس کی موت ہونے والی ہے۔ جب ایمرجنسی اہلکار موقع پر پہنچے تو ماریہ سمیتھ نامی خاتون کے کٹے پھٹے جسم کی حالت دیکھ کر لرز اٹھے۔ پولیس نے جگہ جگہ خون کے نشانات دیکھ کر فڈیل کو گرفتار کرلیا اور جب اس سے تفتیش کی گئی تو دل ہلا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں۔اس نے بتایا کہ دونوں مل کر شراب نوشی کرتے رہے اور پھر ایک دوسرے کی قربت سے لطف اندوز ہونے لگے۔ اسی دوران نشے سے مغلوب ماریہ نے اپنے سابقہ خاوند کا نام دو دفعہ پکارا جس پر فڈیل انتہائی مشتعل ہوگیا۔ وہ پہلے تو چیخا چلایا اور چیزیں توڑنا شروع کیں اور پھر ماریہ پر حملہ آور ہوگیا۔

”6 ماہ میں 85 مرتبہ حاملہ ہونے والی خاتون“

فڈیل نے پولیس کو بتایا کہ اس نے آہنی سلاخ سمیت متعدد اشیاءخاتون کے جسم میں داخل کیں اور اپنا ہاتھ اس کے جسم میں داخل کرکے انتڑیاں باہر کھینچ لیں۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ لہو میں لت پت خاتون کو واش روم کے فرش پر چھوڑ کر وہ سگریٹ پینے باہر نکل گیا، لیکن جب واپس آیا تو اس کی حالت دیکھ کر خوفزدہ ہوگیا اور 911 کو اطلاع کردی۔اس بھیانک جرم نے برووارڈ کاﺅنٹی کے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور علاقہ مکین گھروں سے نکلتے ہوئے ڈرنے لگے ہیں۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -