خوشگوار شادی شدہ زندگی کی خواہش ہو تو یہ باتیں خواتین کو کبھی بھی اپنے ہمسفر کو نہیں بتانی چاہیے

خوشگوار شادی شدہ زندگی کی خواہش ہو تو یہ باتیں خواتین کو کبھی بھی اپنے ہمسفر ...
خوشگوار شادی شدہ زندگی کی خواہش ہو تو یہ باتیں خواتین کو کبھی بھی اپنے ہمسفر کو نہیں بتانی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) اگر آپ چاہتی ہیںکہ آپ کی زندگی کامیاب گزرے تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کون سی باتیں آپ کو اپنے ہمسفر کوکبھی نہیں بتانی چاہئیں۔
کبھی بھی پانچ منٹ کانہ کہیں
یہ بات کہنے کامطلب اپنا اعتبار گنوانا ہے،آپ کو بھی معلوم ہے کہ آپ کبھی بھی اگلے پانچ منٹ میں تیار نہیں ہوں گی۔
مجھے تم سے پیار ہے
یہ جملہ کہنے میں کوئی قباحت نہیں لیکن کبھی یہ مت پوچھیں کہ کیا تمہیں بھی مجھ سے پیار ہے۔
کہاں گئے تھے
یہ بات ہر وقت پوچھنے سے شوہر ناراض ہوسکتے ہیں۔ان کی اپنے دوستوں کے ساتھ بھی زندگی ہے یا انہیںبھی کام کے لئے جانا پڑسکتا ہے لہذا یہ بات بار بار نہ کہیں۔
تمہارے دوست بے وقوف ہیں
بندوں کو اپنے دوست اچھے لگتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انہیںبرا نہ کہا جائے لہذا ان کی برائی یا انہیں غلط الفاظ سے نہ پکاریں۔
تم ہر وقت غلط ہوتے ہو
ایک انسان کبھی بھی ہر وقت غلط نہیں ہوتا اور یہ جملہ مردوں کو بہت برا لگتاہے۔
یہ دوبارہ مت پہننا
اگرکوئی اپنی مرضی سے کپڑے پہنتا ہے تو یہ جملہ کہہ کر اس کی خوشی کو خراب نہ کریں۔
اس لڑکی سے بات نہ کرو
مردوں کوکام کے لئے لڑکیوں سے بھی بات کرنی ہوتی ہے لہذا انہیں اس بات پر مجبور نہ کریں جو ہو نہ سکے۔
مجھے کرکٹ نہیں دیکھنی
میچ کے دوران یہ کہہ کر چینل تبدیل نہ کریں کہ آپ کو یہ برا لگتا ہے کیونکہ اس بات پر لڑائی شروع ہوجائے گی۔
اپنی ماں کو بار بار فون مت کرو
ہر لڑکے کو اپنے والدین سے پیار ہوتا ہے اور اگر وہ ان سے بات کرتا ہے تو کبھی بھی انہیں اس بات پر تنقیدکانشانہ مت بنائیں۔
تمہارے بہن بھائی مجھے اچھے نہیںلگتے
کبھی بھی اپنے شوہر کے بہن بھائیوں کی برائی نہ کریں،جس طرح آپ کو اپناکاندان اچھا لگتا ہے یہی حال مردوں کابھی ہوتا ہے

مزید :

ڈیلی بائیٹس -