گدھے کے گوشت کے بعد اب پیش خدمت ہے ببر شیر۔۔۔ ایک کلو گوشت کی قیمت کیا ہے؟ پاکستانیوں کیلئے انتہائی حیران کن خبر آ گئی

گدھے کے گوشت کے بعد اب پیش خدمت ہے ببر شیر۔۔۔ ایک کلو گوشت کی قیمت کیا ہے؟ ...
گدھے کے گوشت کے بعد اب پیش خدمت ہے ببر شیر۔۔۔ ایک کلو گوشت کی قیمت کیا ہے؟ پاکستانیوں کیلئے انتہائی حیران کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ کئی سالوں کے دوران پاکستان میں کئی عجیب و غریب چیزیں فروخت ہونے کی خبریں سامنے آئیں اور یہ بھی مانا جاتا ہے کہ بہت سارے کاروبار ایسے بھی ہیں جو چپکے سے کئے جا رہے ہیں اور کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوتی اور اس کی وجہ صرف اور صرف ایسے کاموں کا غیر قانونی ہونا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ پر جس ”خفیہ“ کاروبار کی تشہیر کی جا رہی ہے اس کے بارے میں جان کر تو آپ کے چودہ طبق ہی روشن ہو جائیں گے۔ اور اگر واقعی یہ سچ ہے، تو انتہائی قابل نفرت بات ہے۔ سندھ میں یہ افواہ زور و شور سے جاری ہے کہ یہاں شیر کا گوشت بھی دستیاب ہے۔ بظاہر، ایک کاروباری گروہ، ادارہ یا شائد کوئی کمپنی شیر کا تازہ گوشت فروخت کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے اور حیران کن طور پر لوگ بھی اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔


یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی سامنے آیا ہے جہاں لوگوں نے اس کاروبار کی توثیق کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر واٹس ایپ پیغام میں بھیجی جانے شیر کی کھال اتارتے ہوئے ایک تصویر اور پیغام وائرل ہو رہا ہے جس میں اس کی قیمت بھی بیان کی گئی ہے۔ ریٹ لسٹ کے مطابق ایک کلو شیر کا تازہ گوشت صرف 3 لاکھ روپے میں دستیاب ہے جبکہ 2 کلو گوشت پر سپیشل ڈسکاﺅنٹ دیا گیا ہے اور اس کی قیمت صرف 5 لاکھ روپے ہے اور اگر کوئی 5 کلوگرام گوشت خریدنا چاہتا ہے تو اس کیلئے 10 لاکھ روپے خرچ کرنا ہوں گے۔


واٹس ایپ پر پیغام بھیجنے والے شخص نے اپنے نام کیساتھ ناصرف رابطہ نمبر دئیے ہیں بلکہ آن لائن آرڈر کیلئے ایک ویب سائٹ کا لنک بھی دے رکھا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیر، منگل اور بدھ کو اس کا ”ناغہ“ ہوتا ہے۔ یعنی ان دنوں میں کمپنی گوشت فروخت نہیں کرتی۔
اس کی حقیقت جاننے کی کوشش کی گئی تو انکشاف ہوا کہ واٹس ایپ پیغام میں دیا گیا ویب سائٹ کا لنک بوگس ہے۔ جسے آپ یہاں کلک کر کے خود بھی چیک کر سکتے ہیں۔
اب اگر اندازہ لگایا جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ کوئی شخص شیر کی کھال اتارتے ہوئے لی گئی تصویر کیساتھ جعلی ریٹ لسٹ لگا کر لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی شخص شیر کی تصویر دکھا کر گوشت کسی اور جانور کا بیچ رہا ہے اور لوگوں کو چکما دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ شیر کی کھال اتارتے ہوئے لی گئی تصویر مرے ہوئے شیر کی ہو سکتی ہے جسے شکار کے بعد ”ٹرافی“ کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔

وہاب ریاض اچانک ’سپرمین‘ بن گئے، ہوا میں اڑتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ کا بہترین کیچ پکڑا تو ویسٹ انڈینز بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے، دیکھ کر آپ کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں گے
خیر! یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ پاکستان میں کوئی ایسا معاملہ سامنے آیا ہو۔ ماضی میں، متعلقہ اداروں نے رینگنے والے جانوروں سے لے کر کئی دوسرے جانوروں کا گوشت فروخت کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کیا۔ یہ خبر افواہ بھی ہو سکتی ہے اور سچ بھی، اس لئے اس کی مکمل تردید بھی ممکن نہیں۔ البتہ اس سے یہ اندازہ ضرور ہو گیا ہے کہ اگر یہاں بہت سے لوگ مرغی کا گوشت خریدنے کی سکت بھی نہیں رکھتے تو ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو 3 لاکھ روپے میں صرف ایک کلو شیر کا گوشت خریدنے اور اس کے ”کباب، تکے“ بنانے کے خواہشمند ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -