غیر مناسب،صنفی امتیاز کے لطیفے استعمال کرنے والے مرد اپنی مردانگی کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہوتے ہیں:تحقیق میں انکشاف

غیر مناسب،صنفی امتیاز کے لطیفے استعمال کرنے والے مرد اپنی مردانگی کے بارے ...
غیر مناسب،صنفی امتیاز کے لطیفے استعمال کرنے والے مرد اپنی مردانگی کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہوتے ہیں:تحقیق میں انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیرولینا(ڈیلی پاکستان آن لائن)مذاق کرنے کی حس ہرکسی میں تھوڑی یا بہت ہوتی ہے اور جب کچھ دوست مل جائیں تو ہرقسم کے مذاق کئے جاتے ہیں چاہے وہ اخلاقیات پر پورا اترتے ہوں یا نہ ہوں اسی طرح اب ایک اسی تحقیق کی گئی ہے کہ جو مرد غیر مناسب،فحش یا پھر صنفی امتیاز کے لطیفے بنانے ہیں شائد ان کو اپنی مردانگی کے بارے شکو ک و شبہات ہوتے ہیں۔

افغانستان،داعش کے خلاف لڑائی میں 5 بیٹے قربان کرنیوالی ماں کوتمغے سے نوازا گیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’میل آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق ویسٹرن کیرولینا کی ایک یونیورسٹی میں اہانت آمیز یا صنفی امتیاز پر مبنی لطیفوں کے بارے میں تحقیق کی گئی۔تحقیق میں شامل شرکاء کیلئے ایک سوالنامہ تیار کیا گیا کہ وہ صنفی امتیاز اور غیر مناسب لطیفے بنانے کا مقصد کیا ہوتا ہے اور وہ کیوں ایسا کرتے ہیں جس کے نتیجہ یہ آیا کہ وہ مرد جوصنفی امتیاز اور ہم جنس پرستوں پر لطیفے کرتے ہیں دراصل وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کی مردانگی خطرے میں ہیں۔

تحقیقاروں نے امید ظاہر کی کہ اس تحقیق کی مدد سے کام کرنے والی جگہوں پر ایسے اہانت آمیز جملوں اور لطیفوں کی روک تھام تھا اور جن مردوں کو ہم جنس پرستوں سے کوئی مسئلہ ہو تووہ اپنی غیر مناسب زبان استعمال کرنے کی عادتوں سے جان چھڑائیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -