’ہم نے مشین خریدنے کا فیصلہ کرلیا، اب جس لڑکی یا لڑکے کو یہ جنسی مسئلہ ہوگا، پکڑ کر جیل میں ڈال دیں گے‘ بڑے ملک کا ایسا اعلان کہ دنیا میں افراتفری مچ گئی

’ہم نے مشین خریدنے کا فیصلہ کرلیا، اب جس لڑکی یا لڑکے کو یہ جنسی مسئلہ ہوگا، ...
’ہم نے مشین خریدنے کا فیصلہ کرلیا، اب جس لڑکی یا لڑکے کو یہ جنسی مسئلہ ہوگا، پکڑ کر جیل میں ڈال دیں گے‘ بڑے ملک کا ایسا اعلان کہ دنیا میں افراتفری مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کمپالہ(نیوز ڈیسک)دنیا کے متعدد ممالک میں ہم جنس پرستی کو جرم تصور کیا جاتا ہے اور اس پر قابو پانے کیلئے مختلف اقدامات کئے جاتے ہیں، مگر افریقی ملک یوگنڈا سب سے انوکھا ثابت ہوا ہے کہ اس کے حکمرانوں نے ہم جنس پرستی کو پکڑنے کے لئے ایک خاص قسم کی مشین خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ویب سائٹ رینبو گزٹ کے مطابق یوگنڈا کے وزیر اخلاقیات سائمن گوڈو کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستوں کو پکڑنے والی مشین جنوبی کوریا سے تیار کروائی جارہی ہے، جس پر 7لاکھ 71ہزار ڈالر (تقریباً پونے 8 کروڑ پاکستانی روپے) خرچ آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جنس پرستی جیسی لعنت کے خاتمے کے لئے یوگنڈا یہ بھاری رقم خرچ کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے ہم جنس پرستی میں مبتلا لوگوں کے انجام سے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں یوگنڈا کی ایک انتہائی امیر شخصیت کے بیٹے نے ان کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ ہم جنس پرست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس لڑکے نے تین پیمپر پہن رکھے تھے کیونکہ ہم جنس پرستی کے باعث اس کی حالت اس قدر خراب ہوچکی تھی کہ اس کے جسم سے خون رس رہا تھا اور وہ کرسی پر بیٹھنے کے قابل بھی نہیں تھا۔
یوگنڈا کے وزیر کے بیانات کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ ہم جنسی پرستی کو پکڑنے کے لئے کسی مشین کا استعمال احمقانہ حرکت ہے، اور اس اقدام کی وجہ سے بہت سے بے گناہوں کو بغیر کسی جرم کے سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -