کیا ہم جنس پرست پیدائشی طور پر ایسے ہوتے ہیں یا اپنی حرکتوں کی وجہ سے ایسے ہوجاتے ہیں؟ جدید تحقیق میں سائنس نے ٹھوس جواب دے دیا، پوری مغربی دنیا کے منہ پر زوردار طمانچہ دے مارا

کیا ہم جنس پرست پیدائشی طور پر ایسے ہوتے ہیں یا اپنی حرکتوں کی وجہ سے ایسے ...
کیا ہم جنس پرست پیدائشی طور پر ایسے ہوتے ہیں یا اپنی حرکتوں کی وجہ سے ایسے ہوجاتے ہیں؟ جدید تحقیق میں سائنس نے ٹھوس جواب دے دیا، پوری مغربی دنیا کے منہ پر زوردار طمانچہ دے مارا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) مغرب میں ہم جنسی پرستی کا موضوع ہمیشہ ابہام کی گرد میں لپٹا رہا ہے لیکن پہلی بار دو امریکی سائنسدانوں کی تحقیق نے ہم جنس پرستی کی حقیقت اور نوعیت کا پردہ یوں فاش کیا ہے کہ ساری مغربی دنیا اپنی سوچ پر نظر ثانی کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔
اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں پال میک ہو اور لانس مائر نے کی ہے، جس میں ہم جنس پرستی کو پیدائشی اور فطری رویہ قرار دینے والوں کو واضح طور پر غلط ثابت کر دیا گیا ہے۔ اس تحقیق کے دوران 200 سائنسی مقالہ جات کا جائزہ لینے کے بعد سائنسدانوں نے اعلان کیا ہے کہ ہم جنس پرستی کا تعلق جینیات، دماغی فرق یا حیاتیات سے نہیں ہے بلکہ یہ رویہ بڑی حد تک ہمارے سماجی ماحول کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔

دو لڑکیاں ایک محبوب،دونوں نے مل کر ایسی ویڈیو بنا دی جو اس سے پہلے کبھی کسی نے نہ بنائی،جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
پروفیسر لارنس مائر کا کہنا تھا کہ اس تحقیق کے بعد ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ کوئی بھی شخص پیدائشی یا فطری طور پر ہم جنس پرست نہیں ہوتا بلکہ ماحولیاتی عوامل اس کے جنسی رویے میں تبدیلی کا باعث بنتے ہیں اور اسے ہم جنس پرست بنادیتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حیاتیات کی بجائے ماحولیاتی عوامل کی زیادہ اہمیت کا ایک ثبوت یہ ہے کہ دیہاتی ماحول میں پلنے بڑھنے والے لڑکوں میں ہم جنس پرست بننے کا رجحان شہری ماحول میں پلنے بڑھنے والے لڑکوں کی نسبت چارگنا کم ہوتا ہے، کیونکہ دیہاتی ماحول میں ہم جنس پرستی کے خلاف زیادہ شدید رویہ پایا جاتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس تحقیق کے نتائج سے یہ اخذ نہیں کیا جاسکتا کہ حیاتیات اور ہمارے جینز کا جنسی رویے میں بالکل کوئی کردار نہیں ہے لیکن یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ ماحولیاتی عوامل کا کردار بہت زیادہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -