”قربانی کی گائے نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی اور پھر۔۔۔“ عید قربان کے قریب آتے ہی دل دہلا دینے والی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، دیکھ کر آپ بھی خوف سے اپنی آنکھیں بند کر لیں گے

”قربانی کی گائے نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی اور پھر۔۔۔“ عید قربان کے قریب ...
”قربانی کی گائے نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی اور پھر۔۔۔“ عید قربان کے قریب آتے ہی دل دہلا دینے والی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، دیکھ کر آپ بھی خوف سے اپنی آنکھیں بند کر لیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عید قربان کی آمد آمد ہے اور کراچی سمیت بھارت کے کئی شہروں میں بھی گھروں کی چھتوں پر پلنے والے ’ویڑوں‘ کو نیچے اتارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ کلثوم نواز کی بیماری کا پتہ چلتے ہی شہباز شریف نے ایسا پیغام جاری کر دیا جو سیدھا نواز شریف کے دل میں اتر جائے گا، کیا کہا؟ جان کر مریم نواز کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی
اکثر اوقات یہ مرحلہ بخیر و عافیت گزر جاتا ہے اور سارا سال چھت پر پلنے والا ’ویڑہ‘ کرین کے ذریعے اتار لیا جاتا ہے لیکن بعض اوقات کچھ ایسے حادثے بھی پیش آ جاتے ہیں جن کے بارے میں انسان تصور بھی نہیں کر سکتا۔
ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں بھی پیش آیا جہاں ایک ’ویڑے‘ کو نیچے اتارنے کی تیاری کی جا رہی تھی مگر وہ بدک گئی اور ناجانے اسے کیا سوجھی کہ اس نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خوفناک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ’ویڑہ‘ چھلانگ لگاتا ہے تو ہوا میں ہی گھوم جاتا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ زمین پر الٹا گرتا ہے یا سیدھا، اور اس کے ساتھ کیا بیتی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”این اے 120 الیکشن، میں نے (ن) لیگ کے اس شخص کی تعریف کی تو مجھے دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں کہ۔۔۔“ سینئر صحافی نے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا، کس نے اور کیا دھمکی کی؟ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا کہ (ن) لیگ کے۔۔۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور دیکھنے والے خوف سے اپنی آنکھیں بند کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کیونکہ قربانی کی غرض سے پالے گئے بے زبان جانور کی تیسری منزل سے چھلانگ اور پھر اس کا نتیجہ سوچ کر ہی دل کانپ اٹھتا ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -