’میرے بچے کے کمرے کے باہر اس کی بلی مری ہوئی پڑی تھی، اندر گئی تو بستر کے پیچھے کوئی چیز چمکتی نظر آرہی تھی، قریب ہوکر دیکھا تو زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، وہاں۔۔۔‘ کیا چیز تھی؟ سن کر آپ کا بھی سانس رُک جائے گا
بنکاک(نیوز ڈیسک) سانپ کا نام سن کر ہی انسان کے جسم میں خوف کی لہر دوڑ جاتی ہے لیکن ذرا تصور کیجئے کہ کسی ماں کو اپنے کمسن بیٹے کے بستر کے نیچے خوفناک اژدھا نظر آ جائے تو اس بیچاری کی کیا حالت ہو گی۔ یہ لرزہ خیز منظر تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اس وقت دیکھنا پڑ گیا جب وہ اپنے بیٹے کے کمرے کے سامنے اس کی پالتو بلی کو خون میں لت پت دیکھنے کے بعدپریشانی کے عالم میں اس کے کمرے میں گئیں۔
خاتون نے ویڈیو بنانے کے لئے اپنے پالتو سانپ کو اپنے ساتھ بستر پر لٹالیا لیکن پھر جیسے ہی کیمرہ آن کیا سانپ نے کیا حرکت کرڈالی؟ دیکھ کر آپ کبھی بھی سانپ پر اعتبار نہ کریں گے
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 42 سالہ تھانا پوم لکائن نے اس خوفناک واقعہ کے متعلق بتایا کہ ” میں نے اپنے بیٹے کے کمرے کے سامنے اس کی پالتو بلی کو خون میں لت پت دیکھا تو بہت خوفزدہ ہو گئی۔ بلی کے جسم پر گہرے زخم تھے اور وہ بے حس و حرکت تھی۔ میں پریشان ہو کر کمرے میں داخل ہوئی لیکن وہاں ایک ایسا منظر میرے سامنے تھا کہ میں چیختی ہوئی باہر کی جانب دوڑ پری۔ میرے بیٹے کے بستر کے نیچے بہت بڑا ژدھا بیٹھا تھا۔جب میں نے اس کی چمکتی ہوئی جلد کو دیکھا تو میرا جسم کانپنے لگا اور میں چیختی ہوئی وہاں سے بھاگ کھڑی ہوئی۔ مجھے بہت خوف محسوس ہورہا تھا ۔ وہ بستر کے نیچے حرکت کرتا ہوا نظر آرہا تھا۔ شکر ہے کہ اس روز میرا بیٹا میرے کمرے میں سویا ہوا تھا ۔“
اس واقعے کی سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں مقامی اینیمل ریسکیو سنٹر کے اہلکار ناتاپون بونمی اژدھے کو کھینچتے ہوئے نظرآتے ہیں۔ دیو قامت اژدھے پر قابو پانے کی کوشش میں ناتاپون زخمی بھی ہوگئے۔ اژدھے کو قابو کرنے کے بعد اسے تھائی لینڈ کے مشہور چاﺅ چو انگساﺅ جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔