متحدہ عرب امارات میں فوجی نے ایسا روپ بھر کر غیر ملکی ائیرہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا کہ اماراتی حکام کو بھی پریشان کردیا

متحدہ عرب امارات میں فوجی نے ایسا روپ بھر کر غیر ملکی ائیرہوسٹس کو زیادتی کا ...
متحدہ عرب امارات میں فوجی نے ایسا روپ بھر کر غیر ملکی ائیرہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا کہ اماراتی حکام کو بھی پریشان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک فوجی اہلکار نے بھیس بدل کر چینی ائیرہوسٹس کی عزت پر حملہ کر دیا، جس کے بعد اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔
نیوز سائٹ البوابہ کے مطابق ائیرہوسٹس نے عدالت میں دئیے گئے بیان میں بتایا کہ وہ رات 4بجے الممزار میں واقع اپنی رہائش گاہ سے ابوحائل کے لئے روانہ ہوئی تھیں کہ راستے میں انہیں ایک ادھیڑ عمر ’افسر‘ نے رکنے کا اشارہ کیا۔ اس شخص نے خود کو روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا انسپکٹر ظاہر کیا اور ائیرہوسٹس سے لائسنس طلب کیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے گاڑی کی رجسٹریشن دکھائی لیکن یہ شخص لائسنس دیکھنے پر بضد تھا اور جب انہوں نے بتایا کہ وہ لائسنس گھر پر بھول چکی ہیں تو ملزم نے انہیں اپنی گاڑی میں بٹھا لیااور کہا کہ وہ انہیں ان کے گھر لے جائے گا تاکہ لائسنس دیکھ سکے۔

مزید جانئے: سعودی دلہن کے بارے میں آدمی نے اس کی بہن کو ایسی چیز دکھادی کہ قانون حرکت میں آگیا، 80 کوڑے مارنے کا حکم
ائیرہوسٹس کا کہنا تھا کہ یہ شخص الممزار کی طرف جانے کی بجائے کسی اور جگہ چلا گیا اور گاڑی میں ہی ان کے ساتھ دست درازی کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 47 سال ہے اور وہ اماراتی شہری ہے۔ ملزم نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا جبکہ عدالت نے 16مارچ تک مقدمے کی سماعت ملتوی کردی، اور ملزم کو اس عرصے کے دوران وکیل کا بندوبست کرنے کا حکم بھی دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -