وہ خاتون پولیس اہلکار جو اتنی خوبصورت ہے کہ جرائم پیشہ افراد لڑنے کی بجائے خود قطار بنا کر گرفتاری دیتے ہیں
مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کو مجرموں کا سراغ لگانے اور انہیں گرفتار کرنے میں بہت مشقت کرنی پڑتی ہے لیکن نیویارک سٹی پولیس کی ایک خاتون پولیس آفیسر اس قدر خوبصورت ہے کہ مجرم خودقطار بنائے اس کے پاس گرفتار ہونے کے لیے چلے آتے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس آفیسر کا نام سمانتھا سیپولویڈا ہے جو باقاعدگی کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں، جہاں اسے 1لاکھ 10ہزار سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔
’ماں میں نے اپنے جسم پر یہ ٹیٹو بنوالیا ہے‘ اس عرب لڑکی نے اپنی ماں کو یہ پیغام بھیجا تو آگے سے ایسا جواب مل گیا کہ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا، جان کر آپ بھی تعریف کرنے مجبور ہوجائیں گے
23سالہ سمانتھا پولیس آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ خواتین کے پیراکی اور رات کو پہننے والے ملبوسات کی ماڈلنگ بھی کرتی ہے۔ اس سے قبل وہ سٹاک بروکر کی نوکری کرتی تھی تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس نے عوام کے تحفظ کی خاطر وہ نوکری چھوڑ کر پولیس میں ملازمت کر لی۔ اس کا کہنا ہے کہ ”مجھے مجرموں کو گرفتار کرنے کے لیے کوئی جدوجہد نہیں کرنی پڑتی۔ میں انہیں اپنی باتوں سے ہی حراست میں لے لیتی ہوں۔ کوئی بھی مجرم مجھ سے لڑنے اور مزاحمت کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔“