اسرائیلی درندگی کا نشانہ بننے والے فلسطینی بچے کی آپ بیتی

اسرائیلی درندگی کا نشانہ بننے والے فلسطینی بچے کی آپ بیتی
اسرائیلی درندگی کا نشانہ بننے والے فلسطینی بچے کی آپ بیتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ سٹی (ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بربریت نے ایسی ایسی داستانیں رقم کی ہیں جو دیکھنے اور سننے والوں کے رونگٹے کھڑے کردیتی ہیں، صورتحال بیان کرنیوالے رودیتے ہیں۔غزہ کی بستی میں اسرائیلی درندگی کا شکار ہونے والا ایک بچہ ایسا بھی ہے جس کا پورا خاندان ہی موت کی نیند سلا دیا گیا اور وہ معصوم بھری دنیا میں اکیلا رہ گیا۔ معصوم بچے نے مقامی رپورٹر کو خود پر بیتی کہانی سنائی۔ خون آلود اور پٹیوں میں لپٹے زیرعلاج خوبصورت بچے نے بتایا کہ اسے اسرائیلی درندوں نے مارا، اس پر میزائل داغے، یہ کچھ دیر پہلے اپنی ماں کیساتھ تھا، اپنے بھائیوں اسین اور محمد کیساتھ تھا۔ صحافی کے والدہ اوربھائی سے متعلق سوال کے جواب میں بچے کی آواز بھراہ گئی اور اتناکہاکہ مرگئے۔دوسرے بھائی سے متعلق سوال پر بچے نے تکلیف ،دکھ اور آنسوﺅں سے بھری آنکھوں کے ساتھ جواب دیاکہ وہ بھی مرگیا جس پرصحافی کی آواز بھی بھرا گئی اور معصوم کو اتنا ہی کہہ پایا کہ بیٹا پڑھو ’حسبی اللہ و نعم الوکیل‘۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -