جرمنی نے برہنگی کا عالمی کپ بھی جیت لیا

جرمنی نے برہنگی کا عالمی کپ بھی جیت لیا
جرمنی نے برہنگی کا عالمی کپ بھی جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (نیوز ڈیسک ) جرمنی نے فٹ بال کا ورلڈکپ جیتنے کے بعد بے شرمی کا عالمی کپ بھی جیت لیا ہے کیونکہ اس ملک کے لوگ خصوصاً خواتین ساحلوں پر بر ہنہ ہو کر پھرنے میں سب سے آگے ہیں۔ٹورزم کمپنی ایکسپیڈیا کے 24ممالک 11000لوگوں کے سروے سے معلوم ہوا کہ 28فیصد جرمن شہری باقاعدگی سے ساحلوں پر مکمل برہنگی اختیار کر تے ہیں۔اسی طرح نیم برہنگی میں آسٹریا کی خواتین پہلے نمبر پر ہیں اس ملک کی تقریباً 50فیصد خواتین دھڑ کا بالائی حصہ بر ہنہ رکھتی ہیں ۔اسی بے حیائی میں بھی جرمن خواتین 36فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔مردوں کے بے حیائی پر مبنی انتہائی مختصر جانگیے برازیل میں 95فیصد مقبولیت رکھتے ہیں جبکہ جرمنی میں ان کی مقبولیت 91فیصد ہے جاپانی اگرچہ دوسروں کی برہنگی پر اعتراض نہیں کرتے لیکن خود کو برہنہ کرنے والوں کی تعداد صرف 2فیصد ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -