دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ ریڈیو پر وہی پراسرار پیغام جاری ہونا شروع ہو گیا، لوگوں میں بے چینی پھیل گئی، ایشیاءمیں امن کیلئے بڑا خطرہ !

دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ ریڈیو پر وہی پراسرار پیغام جاری ہونا شروع ہو ...
دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ ریڈیو پر وہی پراسرار پیغام جاری ہونا شروع ہو گیا، لوگوں میں بے چینی پھیل گئی، ایشیاءمیں امن کیلئے بڑا خطرہ !

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(مانیٹرنگ ڈیسک) سرد جنگ کے بعد شمالی کوریا نے ایک بار پھراپنے سرکاری ریڈیو پر پراسرار پیغامات نشر کرنے شروع کر دیئے ہیں جس سے جنوبی کوریا سمیت خطے کے دیگر ممالک کے شہری بھی بے چینی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ نیشنل پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا سرد جنگ کے زمانے میں جنوبی کوریا میں واقع اپنے جاسوسوں کو مختلف پیغامات پہنچانے کے لیے ریڈیو سے خفیہ کوڈز کی صورت میں وہ پیغام نشر کرتا تھا۔ اب ایک بار پھر وہی سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایشیاءایک بڑی جنگ کا میدان بننے جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری ریڈیو پر ایک خاتون میزبان نے 24جون کو 2منٹ اور گزشتہ جمعہ کے روز مسلسل 14منٹ کے لیے مختلف نمبر اناﺅنس کیے۔ جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق شمالی کورین ریڈیو کی میزبان نے ”صفحہ 459پر 35نمبر اور صفحہ 913پر 55نمبر“ جیسے نمبر بولے۔
سرد جنگ کے زمانے میں بھی شمالی کوریا ایسے ہی نمبر ریڈیو سے اناﺅنس کرتا تھا جن کے متعلق جنوبی کوریا میں پکڑے گئے شمالی کورین جاسوسوں نے بتایا تھا کہ ”ان نمبروں کے ذریعے انہیں ان کے مشن کے متعلق بتایا جاتا ہے اور دیگر ہدایات دی جاتی ہیں۔“جنوبی کوریا نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ایک بار پھر شمالی کوریا نے ہمارے ملک میں موجود اپنے جاسوسوں کو خفیہ پیغامات دینے شروع کر دیئے ہیں جو خطے کے امن کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ علاقائی امور اور سکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ”ایسے پراسرار نمبر نشر کیے جانے سے بظاہر لگتا ہے کہ شمالی کوریا اپنے مخالف جنوبی کوریا کے ساتھ نفسیاتی جنگ لڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔“ یو ڈونگریول نامی ماہر کا کہنا تھا کہ ”ممکنہ طور پر شمالی کوریا جنوبی کورین خفیہ ایجنسیوں کو یہ یقین دلانے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ ایک بار پھر جنوبی کوریا میں اپنا جاسوسی آپریشن تیز کر چکا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -