سائنسدان ایک عرصے سے ایڈز کا علاج تلاش کرنے میں ناکام لیکن اب گائے کے ذریعے اس کا آسان ترین علاج دریافت ہوگیا، جدید تحقیق میں ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ ہر کوئی قدرت پر دنگ رہ گیا

سائنسدان ایک عرصے سے ایڈز کا علاج تلاش کرنے میں ناکام لیکن اب گائے کے ذریعے ...
سائنسدان ایک عرصے سے ایڈز کا علاج تلاش کرنے میں ناکام لیکن اب گائے کے ذریعے اس کا آسان ترین علاج دریافت ہوگیا، جدید تحقیق میں ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ ہر کوئی قدرت پر دنگ رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گائے کے دودھ کے فوائد سے ہم آگاہ ہیں لیکن اب امریکی سائنسدانوں نے گائے سے ایک ایسے مرض کا علاج دریافت ہونے کا امکان ظاہر کر دیا ہے کہ میڈیکل کی تاریخ ہی بدل جائے گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”گائے کی مدد سے ایڈز کے علاج کی ویکسین بنائی جا سکتی ہے، کیونکہ گائیوں کے نظام ہضم میں بیکٹیریا کی بڑی تعداد موجود ہونے کے باعث ان کی مدافعتی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے اور ان کا مدافعتی نظام مسلسل ایسے خاص اینٹی باڈیز بناتا رہتا ہے جو ایچ آئی وی کا خاتمہ بھی کر سکتے ہیں۔ان اینٹی باڈیز کی مدد سے ایک ایسی ویکسین تیار کی جا سکتی ہے جو انسانوں کو ایچ آئی وی کا شکار ہونے سے بچا سکتی ہے۔“

’صبح سوکر اُٹھی تو اندھی ہوچکی تھی، تھوڑی دیر بعد نظر واپس آگئی، پریشان ہوکر ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے ایسی وجہ بتادی کہ زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا دے دیا کیونکہ۔۔۔‘ 20 سالہ نوجوان لڑکی کی کہانی جسے جان کر کسی کی بھی آنکھوں میں آنسو آجائیں
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کے اس حیران کن انکشاف کے بعد انٹرنیشنل ایڈز ویکسین انیشی ایٹو اور دی سکرپس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے گائیوں پر تجربات شروع کر دیئے ہیں۔سائنسدان ڈاکٹر ڈیون سوک نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”ان تجربات کے اب تک کے نتائج حیران کن تھے۔ گائیوں میں مدافعتی نظام کے لیے ضروری اینٹی باڈیز محض چند ہفتوں میں بن جاتی ہیں جبکہ انسانوں میں ایسی اینٹی باڈیز تیار ہونے میں تقریباً تین سے پانچ سال لگ جاتے ہیں۔“ان تجربات کے نیچر نامی جرنل میں شائع ہونے والے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ گائے کی اینٹی باڈیز سے ایچ آئی وی کے اثر کو 42 دنوں میں 20 فیصد تک ختم کیا جا سکتا ہے۔لیبارٹری ٹیسٹ میں مزید پتہ چلا ہے کہ 381 دنوں میں یہ اینٹی باڈیز ایچ آئی وی کو 96 فیصد تک بے اثر کر سکتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -