وہ باتیں جو خواتین ہمیشہ مردوں سے چھپاتی ہیں
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)چند چیزیں ایسی ہیں جنہیں خواتین ہمیشہ اپنے سینے میں چھپائے رکھتی ہیں اور کبھی اپنے مردوں کو ان کی بھنک بھی نہیں پڑنے دیتیں۔کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ چیزیں کیا ہیں؟ آئیے آپ کو بتائیں۔
1: خواتین ہمیشہ اپنا شادی سے پہلے کا کردار شوہر پر آشکار ہونے کے متعلق خوفزدہ رہتی ہیں، وہ شوہر سے ہرقسم کی راز کی باتیں شیئر کرلیتی ہیں لیکن کبھی اپنی سابقہ پسند کے بارے میں بات نہیں کرتیں کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شوہر اس سے حسد میں مبتلا ہو جائے گا اور اس کا انجام طلاق کے سوا کچھ نہیں۔ ایک سروے میں خواتین کا اس معاملے میں ایک دلچسپ پہلو بھی سامنے آیا ہے۔ وہ یہ کہ جب کوئی بیوی اپنے شوہر سے طلاق لینا چاہے تو وہ اسے اپنے سابق دوست کے بارے میں بتا دیتی ہے اور نتیجہ اس کی توقع کے مطابق نکلتا ہے۔
2: بیویاں دیگر خواتین کے ساتھ محفلوں میں ہونے والی گفتگو کبھی اپنے شوہر کو نہیں بتاتیں۔ خواتین اپنی محافل میں اپنے بہت سے راز وں پردے اٹھا دیتی ہیں اوردوسری خواتین کی طرف سے ان پر مزیدار تبصرے کیے جاتے ہیں، مذاق ہی مذاق میں خواتین اپنی نجی محفلوں میں ایسی باتیں کہہ جاتی ہیں جن کا اظہاروہ اپنے شوہر سے کسی بھی صورت نہیں کرتیں۔ خواتین انہی محفلوں میں اپنے دل کی بھڑاس نکالتی ہیں۔
3: بیویاں اپنے میک اپ کے سامان میں موجود کچھ اشیاءبھی اپنے شوہروں سے چھپاتی ہیں جن میں کم عمر نظر آنے والی کریمیں، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں اور کیل مہاسوں کو ختم کرنے والے کیمیکلز شامل ہیں۔
4: بیویاں اپنے خونی رشتہ داروں کے متعلق اپنے جذبات سے پوری طرح کبھی اپنے شوہر کو آگاہ نہیں کرتیں۔ بیوی ہمیشہ اپنے شوہر کو یہی یقین دلاتی ہے کہ وہ ہی اسے سب سے عزیز ہے،باقی سب اس کے بعد آتے ہیں۔اسی طرح شوہر کے رشتہ داروں کے بارے میں اپنے دل کے جذبات بھی خواتین عموما خاوندوں کو نہیں بتاتیں، اس کا مقصد اکثر اختلافات سے محفوظ رہنا ہی ہوتا ہے .