گرمیوں کی وجہ سے آپ کے موڈ پر کیا اثر پڑتا ہے؟ سائنس نے وہ بات کہہ دی جو شاید آپ کو پہلے ہی پتہ ہے

گرمیوں کی وجہ سے آپ کے موڈ پر کیا اثر پڑتا ہے؟ سائنس نے وہ بات کہہ دی جو شاید ...
گرمیوں کی وجہ سے آپ کے موڈ پر کیا اثر پڑتا ہے؟ سائنس نے وہ بات کہہ دی جو شاید آپ کو پہلے ہی پتہ ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی کے موسم میں اگر کوئی آپ کے ساتھ چڑچڑے پن کا مظاہرہ کرے اور بدسلوکی سے پیش آئے تو برا مت مانیے کیونکہ یہ گرمی کا اثر بھی ہو سکتا ہے۔ یہ بات ہم نہیں کہہ رہے بلکہ امریکہ کے سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں کہی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست الینائے کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ ”گرمی انسان کے مزاج پر شدید منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور انہیں چڑچڑا، جارح، حتیٰ کہ پرتشدد بنا دیتی ہے۔“
سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”گرمی کے باعث لوگ دوسروں کی مدد سے احتراز برتنے لگتے ہیں۔ وہ بہت جلد تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔“تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ لوئبہ بیلکن کا کہنا تھا کہ ”ہم نے اس تحقیق میں یہ پتا لگانے کی کوشش کی کہ گرمی انسانوں پر کس طرح اثرانداز ہوتی ہے۔ نتائج میں معلوم ہوا ہے کہ یہ انسانوں کو ضدی، چڑچڑا اور جارح مزاج بنا دیتی ہے اور اس کی وجہ گرمی کے باعث جسم میں ہونے والی پانی کی کمی اور نقاہت ہے۔“

صبح وقت پر جاگنا یقینا بہت مشکل کام ہے، لیکن اس آسان ترکیب سے آئندہ آپ کو کبھی جاگنے میں مشکل نہیں ہوگی
ماہر نفسیات پروفیسر بریڈ بش مین کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق کے نتائج سے یہ بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ گرم خطوں کے ممالک کے لوگ تشدد پسند کیوں ہوتے ہیں۔ ہمارا موسم ہمارے طرزعمل کا تعین کرتا ہے۔ یہ کئی پہلوﺅں سے ہماری ثقافت پر اثرانداز ہوتا ہے۔ ان پہلوﺅں پر ہم اپنی روزمرہ زندگی میں کبھی نہیں سوچتے۔ موسم کے انہی اثرات کی وجہ سے گرم ممالک میں تشدد زیادہ پایا جاتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -