ایک ایسا بیگ متعارف کروادیا گیا کہ اگر نوٹوں سے بھرا بیگ چوری بھی ہوجائے تو چور کو ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا، ایسا کیسے؟ جانئے
دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کی بھاری رقوم لیجانے والی گاڑیوں کو لوٹنے کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں لیکن دبئی کی پولیس نے اس مسئلے کا ایسا شاندار حل ڈھونڈ لیا ہے کہ اب لٹیرے رقم لیجانے والی گاڑی کو دیکھ کر سرد آہ بھرنے کے سوا کچھ نہیں کرسکیں گے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے رقم کی منتقلی کیلئے انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے لیس سمارٹ تھیلا متعارف کروادیا ہے جس میں پکے رنگ کی سیاہی چھوڑنے والا سسٹم موجود ہوگا۔ جونہی کوئی غیر متعلقہ شخص رقم سے بھرے تھیلے کو بغیر اجازت گاڑی سے نکالنے کی کوشش کرے گا تو سیاہی چھوڑنے والا آلہ متحرک ہوجائے گا اور تھیلے میں موجود تمام رقم کو سیاہی کا فوارہ چھوڑ کر داغدار کردے گا۔ سمارٹ تھیلے میں الارم سسٹم، ٹریکنگ ڈیوائس اور ڈاکوﺅں کو ڈرانے کیلئے دھواں چھوڑنے والے آلات بھی نصب ہوں گے۔
چوروں نے ایک ایسی چیز چوری کرلی کہ پولیس سے بھاگنا ناممکن ہوگیا، جہاں چور جاتے پولیس پیچھے پیچھے ، ایسی کیا چیز تھی؟ جان کر آپ کا ہنس ہنس کر سانس رُک جائے گا
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اگلے سال کے آغاز سے رقم کی منتقلی کرنے والی تمام کمپنیوں کیلئے سمارٹ تھیلے کا استعمال لازم قرار دے دیا جائے گا۔ دبئی پولیس کے اعداد وشمار کے مطابق رقم منتقل کرنے والی گاڑیوں کو لوٹنے کے دو واقعات 2013ءمیں پیش آئے اور 2014ءاور 2015ءمیں کوئی ایسا جرم نہیں ہوا جبکہ 2016ءمیں بھی دو واقعات پیش آئے۔ رواں سال کے دوران تاحال کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔