شوہر نے نئی نویلی دلہن کا سرپھاڑ دیا،وجہ جا ن کر آپ کو سمجھ نہیں آئے گی کہ ہنسیں یا روئیں

شوہر نے نئی نویلی دلہن کا سرپھاڑ دیا،وجہ جا ن کر آپ کو سمجھ نہیں آئے گی کہ ...
شوہر نے نئی نویلی دلہن کا سرپھاڑ دیا،وجہ جا ن کر آپ کو سمجھ نہیں آئے گی کہ ہنسیں یا روئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (نیوز ڈیسک) مصر میں ایک شخص نے اپنی نئی نویلی دلہن کو سر میں ڈنڈا مار کر شدید زخمی کردیا جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی اور ہسپتال لے جانا پڑگیا۔ تاہم جب پولیس نے اس سے اس حرکت کی وجہ پوچھی تو اس کا جواب تھا کہ ماں نے کہا تھا اپنی بیوی کو پہلے دن سے قابو میں رکھنا۔ مصر کے ’البوابا نیوز نیٹ ورک‘ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق اس شخص نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا کہ دلہن کو گھر لاتے ہی اس نے تین تھپڑ جڑ دئیے۔ اس کی ماں نے مشورہ دیا تھا کہ ایسا کرنے سے وہ قابو میں رہے گی۔

دوران پر واز شرمنا ک حرکات پر خاتون گرفتار

مصری شہری کے مطابق اس کی ماں نے خبردار کیا تھا کہ اس کے تمام بھائیوں کو ان کی بیگمات کنٹرول کرتی ہیں کیونکہ انہوں نے اس کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے انہیں کبھی مارا پیٹا نہیں۔ لہٰذا اس نے ہدایات پر عمل کیا تو جواب میں دلہنیا نے بھی تھپڑ جڑدیا۔ اس پر وہ کچن میں گیا اور لوہے کا ڈنڈا پکڑ کر اس کے سر پر دے مارا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق دلہن کو سنگین فریکچرز آئے ہیں اور اسے ہسپتال عروسی جوڑے میں بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -