وہاب ریاض کی شاندار باﺅلنگ پر کپل دیو کے منہ سے کیا نکلا؟
لاہور (نیوز ڈیسک) وہاب ریاض کی شاندار باﺅلنگ دیکھتے ہوئے بڑے کرکٹرز عش عش کراٹھے۔ آسٹریلیا کے خلاف باﺅلنگ کے دوران جب وہ شین واٹسن کو باﺅلنگ کروارہے تھے تو یہ گیندیں اس قدر خوبصورت تھیں کہ سابق باﺅلرز بھی تعریف کئے بنا نہیں رہ سکے۔ کمنٹری باکس میں بیٹھے کپل دیو کے منہ سے بے ساختہ نکلا یہ لڑکا کہاں کا ہے؟
جب وہاب ریاض نے اپنی باﺅلنگ کا پہلا سپیل مکمل کرتے ہوئے حریف بلے باز کو اشارے سے خراج تحسین پیش کیا، تو کپل دیو نے تعریف کرتے ہوئے بے ساختہ ساتھی کمنٹیٹرز سے پوچھا کہ ”یہ نوجوان، پاکستان کے کس شہر سے تعلق رکھتا ہے؟“ انہیں ساتھی کمنٹیٹرز نے بتایا کہ ”یہ آپ کے پڑوس میں رہتا ہے مگر وہ شہر پاکستان میں واقع ہے۔“ اصل میں وہ لاہور شہر کا حوالہ دے رہے تھے جہاں سے وہاب ریاض تعلق رکھتے ہیں۔